YouVersion Logo
تلاش

لُوقا 26:1-38

لُوقا 26:1-38 UCV

اِلیشاَبیتؔ کے حَمل کے چھٹے مہینے میں، خُدا نے جِبرائیلؔ فرشتہ کو گلِیل صُوبہ کے ایک شہر ناصرتؔ میں، ایک کنواری کے پاس بھیجا جِن کی منگنی حضرت یُوسُفؔ نام کے ایک مَرد سے ہو چُکی تھی، جو حضرت داؤؔد کی نَسل سے تھے۔ اُس کنواری کا نام حضرت مریمؔ تھا۔ فرشتہ نے اُن کے پاس آکر کہا، ”سلام، آپ پر بڑا فضل ہُواہے! خُداوؔند آپ کے ساتھ ہے۔“ حضرت مریمؔ، فرشتہ کا کلام سُن کربہت گھبرا گئیں اَور سوچنے لگیں کہ یہ کَیسا سلام ہے۔ لیکن فرشتہ نے اُن سے کہا، ”اَے مریمؔ! خوف نہ کر؛ آپ پر خُدا کا فضل ہُواہے۔ آپ حاملہ ہوں گی اَور آپ کو ایک بیٹا پیدا ہوگا۔ آپ اُن کا نام عیسیٰ رکھنا۔ وہ عظیم ہوں گے اَور خُداتعالیٰ کا بیٹا کہلایٔیں گے۔ خُداوؔند خُدا اُن کے باپ حضرت داؤؔد کا تخت اُنہیں دے گا، اَور وہ حضرت یعقوب کے گھرانے پر ہمیشہ تک بادشاہی کریں گے؛ اُن کی بادشاہی کبھی ختم نہ ہوگی۔“ حضرت مریمؔ نے فرشتہ سے پُوچھا، ”یہ کس طرح ہوگا، میں تو ابھی کنواری ہی ہُوں؟“ فرشتہ نے جَواب دیا، ”پاک رُوح آپ پر نازل ہوگا، اَور خُداتعالیٰ کی قُدرت آپ پر سایہ ڈالے گی۔ اِس لیٔے وہ قُدُّوس جو پیدا ہونے والے ہیں، خُدا کا بیٹا کہلایٔیں گے۔ اَور دیکھو، آپ کی رشتہ دار، اِلیشاَبیتؔ کے بُڑھاپے میں بھی بیٹا ہونے والا ہے، جنہیں لوگ بانجھ کہتے تھے وہ چھ ماہ سے حاملہ ہیں۔ کیونکہ خُدا کا کویٔی بھی کلام کبھی ناکام نہیں ہوتا۔“ حضرت مریمؔ نے جَواب دیا، ”میں تو خُداوؔند کی بندی ہُوں، جَیسا آپ نے مُجھ سے کہا ہے وَیسا ہی ہو۔“ تَب فرشتہ اُن کے پاس سے چَلا گیا۔

پڑھیں لُوقا 1

اس لُوقا 26:1-38 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام