اُنہُوں نے اَپنے مَسکن کو گرا دیا گویا وہ باغ میں لگا ہُوا خیمہ تھا؛ اُنہُوں نے اَپنی جائے اِجتماع بھی برباد کر دی ہے۔ یَاہوِہ نے صِیّونؔ سے اُن کی مُقرّرہ عیدیں اَور سَبتیں فراموش کرا دیں۔ اَور اَپنے شدید قہر میں بادشاہ اَور کاہِنؔ کو ذلیل کر دیا۔ خُداوؔند نے اَپنے مذبح کو ردّ کیا اَور اُنہُوں نے اَپنے پاک مَقدِس کو ترک کر دیا۔ اَور اُس کے محلوں کی دیواریں دُشمن کے سُپرد کر دیں؛ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے گھر میں اَیسا شور مچایاہے گویا کویٔی عید کا دِن ہو۔ یَاہوِہ نے دخترِ صِیّونؔ کی فصیل گرانے کا اِرادہ کیا ہے۔ اُنہُوں نے ماپنے والا فیتہ لے لیا ہے اَور اُسے برباد کرنے سے اَپنا ہاتھ نہیں روکا۔ اُنہُوں نے فصیل اَور دیوار کو منہدم کیا؛ وہ مِل کر ماتم کرتی ہیں۔ اُس کے پھاٹک زمین میں غرق ہو گئے؛ اَور اُنہُوں نے اُس کی سلاخوں کو توڑ کر برباد کر دیا۔ اُس کا بادشاہ اَور اُس کے اُمرا قوموں میں جَلاوطن کئے گیٔے، آئین موقُوف ہو گیا، اَور اُس کے نبی اَب یَاہوِہ کی طرف سے کویٔی رُویا نہیں پاتے۔ صِیّونؔ کی بیٹی کے بُزرگ زمین پر خاموش بیٹھے ہیں؛ اُنہُوں نے اَپنے سَروں پر خاک ڈالی ہُوئی ہے اَور ٹاٹ پہن لیا ہے۔ یروشلیمؔ کی کنواریوں نے اَپنے سَر زمین تک جھُکا رکھے ہیں۔
پڑھیں نوحہ 2
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: نوحہ 6:2-10
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos