تَب ایُّوب نے جَواب دیا: ”میں خُوب جانتا ہُوں کہ یہ سچ ہے۔ لیکن ایک فانی اِنسان خُدا کے حُضُور کیسے راستباز ٹھہر سَکتا ہے؟ اگر وہ اُس سے بحث کرنا بھی چاہے، تو اُن کی ہزار باتوں میں سے ایک کا بھی جَواب نہ دے سکےگا۔ اُن کی حِکمت لا محدُود اَور طاقت بے اَندازہ ہے۔ کون اُن کے مُقابلہ میں کھڑا ہُوا اَور صحیح و سالِم بچ نِکلا؟ وہ پہاڑوں کو ہٹا دیتے ہیں اَور اُنہیں خبر بھی نہیں ہو پاتی، وہ اَپنے قہر میں اُنہیں تہہ و بالا کر دیتے ہیں۔ اَور زمین کو اُس کی جگہ سے ہلا دیتے ہیں، اَور اُس کے سُتون ڈگمگا جاتے ہیں۔ وہ آفتاب کو حُکم دیتے ہیں تو وہ طُلوع نہیں ہوتا؛ وہ سِتاروں پر مُہر لگا دیتے ہیں۔ وہ افلاک کو تنہا ہی تانتے ہیں اَور سمُندر کی لہروں پر چلتے ہیں۔ اُن ہی نے ثریّا اَور جبّار، اَور جُنوب کے کواکب کو بنایا۔ وہ بڑے حیرت اَنگیز کام کرتے ہیں جو عقل و فہم سے باہر ہیں، اَور اَیسے معجزے جو لاتعداد ہیں۔ جَب وہ میرے پاس سے گزرتے ہیں، میں اُنہیں دیکھ نہیں پاتا؛ جَب وہ گزر جاتے ہیں تو مُجھے پتہ بھی نہیں چلتا۔ اگر وہ کچھ چھیننا چاہیں تو اُنہیں کون روک سَکتا ہے؟ اُن سے کون کہے، ’تُم کیا کر رہے ہو؟‘
پڑھیں ایُّوب 9
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: ایُّوب 1:9-12
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos