YouVersion Logo
تلاش

ایُّوب 41

41
1”کیا تُم لِویاتان#41‏:1 لِویاتان ایک بہت بڑی سمُندری مخلُوق مگرمچھ اُس کا ذِکر ایُّو 3‏:8‏ میں بھی ہے۔ کو مچھلی پکڑنے والے کانٹے سے پانی میں سے کھینچ سکتے ہو؟
یا اُس کی زبان کو رسّی سے باندھ سکتے ہو؟
2کیا تُم اُس کی ناک میں رسّی ڈال سکتے ہو،
یا اُس کا جَبڑا کانٹے سے چھید سکتے ہو؟
3کیا وہ تمہاری مَنّت سماجت کرتا رہے گا؟
یا وہ تُم سے میٹھی میٹھی باتیں کرےگا؟
4کیا وہ تمہارے ساتھ کویٔی عہد باندھے گا
کہ تُم اُسے عمر بھرکے لیٔے غُلام بنا لوگے؟
5کیا تُم اُسے چڑیا کی طرح پالتو بنا سکوگے
یا اَپنی جَوان لڑکیوں#41‏:5 جَوان لڑکیوں خادِمائیں کی خاطِر اُسے باندھ کر رکھوگے؟
6کیا تاجر اُس کا سَودا کریں گے؟
کیا وہ اُسے سوداگروں میں تقسیم کریں گے؟
7کیا تُم اُس کی کھال کو بھالوں سے
یا اُس کے سَر کو مچھیروں کی برچھیوں سے بھر سکتے ہو؟
8اگر تُم اَپنا ہاتھ اُس پر رکھو،
تو تُم اُس کشمش کو کبھی نہ بھُولوگے اَور پھر کبھی اَیسا نہ کروگے!
9اُسے قابُو میں کرنے کی ہر اُمّید جھُوٹی ہے؛
وہ ہمّت ہارتا ہے آدمی نیچے گِر جاتا ہے۔
10کویٔی اِس قدر تُندخو نہیں جو اُسے چھیڑنے کی جُرأت کرے۔
پھر وہ کون ہے جو میرے سامنے کھڑا ہو سکے؟
11کون ہے جو مُجھ سے دعویٰ کے ساتھ مطالبہ کرتا ہے جسے میں اَدا کروں؟
آسمان کے نیچے کی ہر شَے میری ہے۔#41‏:11 رُوم 11‏:35‏‑36‏
12”میں اُس کے اَعضا، اُس کی عظیم طاقت،
اَور اُس کے خُوبصورت ڈیل ڈول کے بارے میں بولنے سے باز نہ آؤں گا۔#41‏:12 پیدا 1‏:25‏
13اُس کے اُوپر کا لباس کون اُتار سَکتا ہے؟
اَور کون اُسے لگام دے گا؟
14اُس کے مُنہ کے دروازے کھولنے کی کون جُرأت کرےگا،
جو اُس کے دہشت ناک دانتوں کے دائرے سے گھرے ہُوئے ہیں؟
15اُس کی پیٹھ پر ڈھالیں صف آرا ہیں؛
جو نہایت مضبُوطی سے ایک دُوسرے سے جُڑی ہُوئی ہیں۔
16وہ ایک دُوسرے سے اِس قدر مِلی ہُوئی ہیں
کہ اُن کے درمیان سے ہَوا بھی گزر نہ سکے۔
17وہ باہم پیوستہ ہیں؛
اَور ایک دُوسرے سے اَیسی جُڑی ہُوئی ہیں کہ جُدا نہیں کی جا سکتیں۔
18اُس کی چھینک گویا رَوشنی کی شعائیں پھینکتی ہے؛
اَور اُس کی آنکھیں صُبح کی جھلملاتی کرنوں کی مانند ہیں۔
19اُس کے مُنہ سے جلتی ہُوئی مشعلیں نکلتی ہیں؛
گویا آگ کی چنگاریاں تیروں کی طرح اُڑتی ہُوں۔
20اُس کے نتھنوں سے اَیسا دُھواں نکلتا ہے
جَیسے اُبلتی ہُوئی دیگ سے جو جلتے ہویٔے سَرکنڈوں پر رکھی ہو۔
21اُس کا سانس کوئلوں کو دہکا دیتاہے،
اَور اُس کے مُنہ سے شُعلے لپکتے ہیں۔
22طاقت اُس کی گردن میں سمائی ہُوئی ہے؛
اَور دہشت اُس کے آگے آگے چلتی ہے۔
23اُس کے گوشت کی تہیں مضبُوطی سے جُڑی ہُوئی ہیں؛
جو بڑی پیوستہ اَور غَیر متحّرک ہیں۔
24اُس کا سینہ چٹّان کی طرح سخت ہے،
ہُوبہو چکّی کے نِچلے پاٹ کی طرح۔
25جَب خُدا اُٹھ کھڑا ہوتاہے تو بہادر لوگ ڈر جاتے ہیں؛
اِس سے قبل کہ وہ اُن پر ٹوٹ پڑے، وہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔
26تلوار کا وار اُس پر کویٔی اثر نہیں کرتا،
نہ ہی نیزہ، تیر یا برچھی۔#41‏:26 ایُّو 39‏:21‏‑24‏
27وہ لوہے کو بھُوسا سمجھتا ہے،
اَور کانسے کو سڑی ہُوئی لکڑی کی مانند۔
28تیر اُس کو بھگا نہیں پاتے؛
فلاخن کے پتّھر اُس کے لیٔے بھُوسا ہیں۔
29لٹھ اُسے گھاس کے تنکے مَعلُوم ہوتے ہیں؛
اَور برچھی کے کھڑکھڑانے پر وہ ہنستا ہے۔
30اُس کے نیچے کے حِصّے تیز ٹھیکروں کی مانند ہیں،
جو وزنی ہتھوڑے کی طرح مٹّی میں نِشان چھوڑ جاتے ہیں۔
31وہ گہراؤ کو اُبلتی ہُوئی دیگ کی طرح کھَولاتا ہے
اَور سمُندر کو مرہم (کے مرتبان) کی طرح ہلاتا ہے۔
32وہ اَپنے پیچھے پانی کی ایک چمکتی دمکتی ہموار لکیر چھوڑ جاتا ہے؛
جِس سے یہ لگتا ہے کہ گہراؤ سفید بالوں والا ہو گیا ہے۔#41‏:32 ایُّو 38‏:30‏
33زمین پر اُس کا کویٔی ثانی نہیں
ایک بے خوف مخلُوق۔
34وہ بُلندیوں کو حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے؛
وہ مغروُروں پر بادشاہی کرتا ہے۔“

موجودہ انتخاب:

ایُّوب 41: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in