تَب نَعماتی باشِندہ صُوفرؔ نے جَواب دیا: ”کیا اِن سَب باتوں کا جَواب نہ دیا جائے؟ اَور یہ بکواسی شخص چھوڑ دیا جائے؟ کیا تمہاری بےہوُدہ باتیں سُن کر لوگ چُپ رہیں؟ تمہاری مذاق اُڑائے اَور کویٔی تُمہیں نہ ڈانٹے؟ تُم خُدا سے کہتے ہو، ’میرے عقیدے بے عیب ہیں اَور مَیں تمہاری نگاہ میں پاک ہُوں،‘ کیا ہی اَچھّا ہو کہ خُدا بولیں، اَور اَپنے لب تمہارے خِلاف کھولیں اَور تُم پر حِکمت کے راز فاش کر دیں، کیونکہ اُس کے کیٔی پہلو ہوتے ہیں، لیکن یہ جان لو، کہ خُدا نے تمہاری بعض خطاؤں پر پردہ ڈالا ہے۔ ”کیا تُم جُستُجو کرکے خُدا کے اسرار جان سکتے ہو؟ کیا تُم قادرمُطلق کی وسعتوں کو دریافت کر سکتے ہو؟ وہ تو آسمان سے بھی زِیادہ اُونچی ہیں، تُم کیا کر سکتے ہو؟ وہ تو پاتال سے بھی زِیادہ گہری ہیں، تُم کیا جان سکتے ہو؟ اُس کی ناپ زمین سے زِیادہ لمبی اَور عرض سمُندر سے بھی زِیادہ چوڑا ہے۔ ”اگر خُدا آکر تُمہیں قَیدخانہ میں ڈال دیں اَور تمہاری عدالت کریں، تو اُن کون روک سَکتا ہے؟ وہ دھوکےبازوں کو خُوب پہچانتے ہیں؛ جَب وہ بدکاری دیکھتے ہیں تو کیا اُسے نہیں پہچانتے۔ جِس طرح گورخر کا بچّہ اِنسان بَن کر پیدا نہیں ہو سَکتا اُسی طرح بےوقُوف اِنسان بھی عقلمند نہیں بَن سَکتا۔
پڑھیں ایُّوب 11
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: ایُّوب 1:11-12
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos