حُضُور عیسیٰ نے اُن یہُودیوں سے جو آپ پر ایمان لایٔے تھے کہا، ”اگر تُم میری تعلیم پر قائِم رہوگے، تو حقیقت میں میرے شاگرد ہو گے۔ تَب تُم سچّائی کو جان جاؤگے، اَور سچّائی تُمہیں آزاد کرے گی۔“ اُنہُوں نے اُن کو جَواب دیا، ”ہم اِبراہیمؔ کی اَولاد ہیں اَور کبھی کسی کی غُلامی میں نہیں رہے۔ آپ کیسے کہتے ہیں کہ ہم آزاد کر دئیے جایٔیں گے؟“ حُضُور عیسیٰ نے جَواب دیا، ”میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں کہ جو کویٔی گُناہ کرتا ہے وہ گُناہ کا غُلام ہے غُلام مالک کے گھر میں ہمیشہ نہیں رہتا لیکن بیٹا ہمیشہ رہتاہے۔ اِس لیٔے اگر بیٹا تُمہیں آزاد کرے گا، تو تُم حقیقت میں آزاد ہو جاؤگے۔
پڑھیں یُوحنّا 8
سنیں یُوحنّا 8
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: یُوحنّا 31:8-36
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos