YouVersion Logo
تلاش

یُوحنّا 1:6-13

یُوحنّا 1:6-13 UCV

کُچھ دیر بعد حُضُور عیسیٰ کشتی کے ذریعہ گلِیل کی جھیل یعنی تبریاسؔ کی جھیل کے اُس پار چلے گیٔے۔ لوگوں کا ایک بڑا ہُجوم اُن کے پیچھے چل رہاتھا کیونکہ وہ لوگ بیِماروں کو شفا دینے کے لیٔے معجزے جو حُضُور عیسیٰ نے کیٔے تھے، دیکھ چُکے تھے۔ حُضُور عیسیٰ اَپنے شاگردوں کے ساتھ ایک پہاڑی پر جا بَیٹھے۔ یہُودیوں کی عیدِفسح نَزدیک تھی۔ جَب حُضُور عیسیٰ نے نظر اُٹھائی تو ایک بَڑے ہُجوم کو اَپنی طرف آتے دیکھا۔ حُضُور عیسیٰ نے فِلِپُّسؔ سے فرمایا، ”ہم اِن لوگوں کے کھانے کے لیٔے روٹیاں کہاں سے مول لائیں؟“ حُضُور عیسیٰ نے محض آزمانے کے لیٔے اُنہیں یہ فرمایا تھا کیونکہ خُداوؔند نے پہلے ہی سے سوچ رکھا تھا کہ وہ کیا کرنے والے ہیں۔ فِلِپُّسؔ نے خُداوؔند کو جَواب دیا، ”اِن لوگوں کے کھانے کے لیٔے روٹیاں مول لینے کے لیٔے دو سَو دینار بھی ہُوں تو کافی نہ ہُوں گے کہ ہر ایک کو تھوڑی مِقدار میں مِل جائے۔“ حُضُور عیسیٰ کے شاگردوں میں سے ایک شاگرد، اَندریاسؔ جو شمعُونؔ پطرس کا بھایٔی تھا، بول اُٹھے۔ ”یہاں ایک لڑکا ہے جِس کے پاس جَو کی پانچ چھوٹی روٹیاں اَور دو چھوٹی مچھلِیاں ہیں۔ لیکن اِن سے اتنے لوگوں کا کیا ہوگا؟“ حُضُور عیسیٰ نے فرمایا، ”لوگوں کو بِٹھا دو۔“ وہاں کافی گھاس تھی چنانچہ وہ لوگ (جو پانچ ہزار کے قریب تھے نیچے بَیٹھ گیٔے۔) حُضُور عیسیٰ نے وہ روٹیاں ہاتھ میں لے کر، خُدا کا شُکر اَدا کیا اَور بَیٹھے ہویٔے لوگوں میں اُن کی ضروُرت کے مُطابق تقسیم کیا۔ اِسی طرح خُداوؔند نے مچھلِیاں بھی تقسیم کر دیں۔ جَب لوگ پیٹ بھرکرکھا چُکے تو حُضُور عیسیٰ نے اَپنے شاگردوں سے فرمایا، ”بچے ہویٔے ٹُکڑوں کو جمع کر لو۔ کُچھ بھی ضائع نہ ہونے پایٔے۔“ پس اُنہُوں نے جَو کی روٹیوں کے بچے ہویٔے ٹُکڑوں کو جمع کیا اَور اُن سے بَارہ ٹوکریاں بھر لیں۔

اس یُوحنّا 1:6-13 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام