اِس لیٔے وہ حضرت یحییٰ کے پاس آکر کہنے لگے، ”اَے ربّی وہ شخص جو دریائے یردؔن کے اُس پار آپ کے ساتھ تھا اَور جِن کے بارے میں آپ نے گواہی دی تھی، وہ بھی پاک غُسل دیتے ہیں اَور سَب لوگ اُنہیں کے پاس جاتے ہیں۔“ حضرت یحییٰ نے جَواب دیا، ”اِنسان کُچھ نہیں حاصل کر سَکتا جَب تک کہ اُسے آسمانی خُدا کی طرف سے نہ دیا جائے۔ تُم خُود گواہ ہو کہ میں نے کہاتھا کہ، ’میں المسیؔح نہیں بَلکہ اُن سے پہلے بھیجا گیا ہُوں۔‘ دُلہن تو دُلہا کی ہوتی ہی ہے مگر دُلہے کا دوست جو دُلہا کی خدمت میں ہوتاہے، دُلہا کی ہر بات پر کان لگائے رکھتا ہے اَور اُس کی آواز سُن کر خُوش ہوتاہے۔ پس اَب میری یہ خُوشی پُوری ہو گئی۔ لازِم ہے کہ وہ بڑھے اَور میں گھٹتا رہُوں۔“
پڑھیں یُوحنّا 3
سنیں یُوحنّا 3
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: یُوحنّا 26:3-30
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos