تَب حُضُور عیسیٰ کے عزیز شاگرد نے پطرس سے کہا، ”یہ تو خُداوؔند ہیں!“ جَیسے ہی شمعُونؔ پطرس نے یہ سُنا، ”یہ تو خُداوؔند ہیں،“ پطرس نے اَپنا کُرتا پہنا (جسے پطرس نے اُتار رکھا تھا) اَور پانی میں کود پڑے۔ دُوسرے شاگرد جو کشتی میں تھے، جال کو جو مچھلِیوں سے بھرا ہُوا تھا کھینچتے ہویٔے لایٔے، کیونکہ وہ کنارے سے، تقریباً سَو مِیٹر سے زِیادہ دُور نہ تھے۔ جَب وہ کنارے پر اُترے تو دیکھا کہ کوئلوں کی آگ پر مچھلی رکھی ہے، اَور پاس ہی روٹی بھی ہے۔ حُضُور عیسیٰ نے اُن سے فرمایا، ”جو مچھلِیاں تُم نے ابھی پکڑی ہیں اُن میں سے کُچھ یہاں لے آؤ۔“ شمعُونؔ پطرس کشتی پر چڑھ گیٔے اَور جال کو کنارے پر کھینچ لایٔے جو ایک سَو ترپن، بڑی بڑی مچھلِیوں سے بھرا ہُوا تھا، پھر بھی وہ پھٹا نہیں۔ حُضُور عیسیٰ نے اُن سے فرمایا، ”آؤ اَور کُچھ کھالو۔“ شاگردوں میں سے کسی کو بھی جُرأت نہ ہویٔی کہ پُوچھے، ”آپ کون ہیں؟“ وہ جانتے تھے کہ آپ خُداوؔند ہی ہیں۔ حُضُور عیسیٰ نے آکر روٹی لی، اَور اُنہیں دی اَور مچھلی بھی دی۔ حُضُور عیسیٰ مُردوں میں سے زندہ ہو جانے کے بعد تیسری مرتبہ اَپنے شاگردوں پر ظاہر ہویٔے۔ جَب وہ کھانا کھا چُکے، تو آپ نے شمعُونؔ پطرس سے فرمایا، ”یُوحنّؔا کے بیٹے شمعُونؔ، کیاتُم مُجھ سے اِن سَب سے زِیادہ مَحَبّت رکھتے ہو؟“ شمعُونؔ پطرس نے کہا، ”ہاں، خُداوؔند، آپ تو جانتے ہی ہیں کہ میں آپ سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔“ حُضُور عیسیٰ نے پطرس سے فرمایا، ”میرے برّوں کو چرا۔“ حُضُور عیسیٰ نے پھر فرمایا، ”یُوحنّؔا کے بیٹے شمعُونؔ، کیاتُم واقعی مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس نے جَواب دیا، ”ہاں، خُداوؔند، آپ تو جانتے ہی ہیں کہ میں آپ سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔“ حُضُور عیسیٰ نے فرمایا، ”تو پھر میری بھیڑوں کی گلّہ بانی کرو۔“ حُضُور نے تیسری مرتبہ پھر پُوچھا، ”یُوحنّؔا کے بیٹے شمعُونؔ کیاتُم مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس کو رنج پہنچا کیونکہ حُضُور عیسیٰ نے پطرس سے تین دفعہ پُوچھا تھا، ”کیاتُم مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس نے کہا، ”خُداوؔند، آپ تو سَب کُچھ جانتے ہیں؛ حُضُور آپ کو خُوب مَعلُوم ہے کہ میں حُضُور سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔“ حُضُور عیسیٰ نے فرمایا، ”تُم میری بھیڑیں چراؤ۔ میں تُم سے سچّی حقیقت بَیان کرتا ہُوں کہ جَب تُم جَوان تھے اَور جہاں تمہاری مرضی ہوتی تھی، اَپنی کمر باندھ کر چل دیا کرتے تھے؛ لیکن جَب تُم بُوڑھے ہو گے تو اَپنے ہاتھ بڑھاؤگے، اَور کویٔی دُوسرا تمہاری کمر باندھ کر جہاں تُم جانا بھی نہ چاہو گے، وہاں اُٹھالے جایٔیں گے۔“ حُضُور عیسیٰ نے یہ بات کہہ کر اِشارہ کر دیا کہ پطرس کِس قِسم کی موت مَر کے خُدا کا جلال ظاہر کریں گے۔ تَب حُضُور عیسیٰ نے پطرس سے فرمایا، ”میرے پیچھے ہولے!“
پڑھیں یُوحنّا 21
سنیں یُوحنّا 21
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: یُوحنّا 7:21-19
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos