YouVersion Logo
تلاش

یُوحنّا 1:18-9

یُوحنّا 1:18-9 UCV

جَب حُضُور عیسیٰ دعا کرکے فارغ ہویٔے، تو وہ اَپنے شاگردوں کے ساتھ باہر آئے اَور وہ سَب قِدرُونؔ کی وادی کو پار کرکے ایک باغ میں چلے گیٔے۔ حُضُور کا پکڑوانے والا یہُوداؔہ، اُس جگہ سے واقف تھا کیونکہ حُضُور عیسیٰ کیٔی بار اَپنے شاگردوں کے ساتھ وہاں جا چُکے تھے۔ پس یہُوداؔہ باغ میں داخل ہُوا، اَور یہُوداؔہ کے ساتھ چند رُومی فَوجی دستہ اَور اہم کاہِنؔوں اَور فریسیوں کے کچھ عہدیدار بھیجے گیٔے تھے۔ وہ اَپنے ہاتھوں میں مشعلیں، لالٹینیں اَور اسلحہ لیٔے ہویٔے تھے۔ حُضُور عیسیٰ، خُوب جانتے تھے کہ اُن کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، لہٰذا وہ باہر آکر اُن سے پُوچھنے لگے، ”تُم کسے ڈھُونڈتے ہو؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”عیسیٰ ناصری کو۔“ حُضُور عیسیٰ نے فرمایا، ”میں وُہی ہُوں،“ (اَور اُن کا پکڑوانے والا یہُوداؔہ بھی اُن کے ساتھ کھڑا تھا۔) جَب حُضُور عیسیٰ نے فرمایا، ”میں وُہی ہُوں،“ تو سَب گھبرا کر پیچھے ہٹے اَور زمین پر گِر پڑے۔ چنانچہ حُضُور نے دُوسری مرتبہ پُوچھا، ”تُم کسے ڈھُونڈتے ہو؟“ اُنہُوں نے کہا، ”عیسیٰ ناصری کو۔“ حُضُور عیسیٰ نے جَواب دیا، ”میں نے کہہ تو دیا کہ میں وُہی ہُوں۔ اگر تُم مُجھے ڈھُونڈتے ہو، تو میرے شاگردوں کو جانے دو۔“ اِس سے حُضُور کی غرض یہ تھی کہ وہ قول پُورا ہو جائے: ”جنہیں آپ نے مُجھے دیا تھا میں نے اُن میں سے کسی ایک کو بھی نہیں کھویا۔“

پڑھیں یُوحنّا 18