”اَب مَیں آپ کے پاس آ رہا ہُوں لیکن جَب تک میں دُنیا میں ہُوں یہ باتیں کہہ رہا ہُوں، تاکہ میری ساری خُوشی اُنہیں حاصل ہو جائے۔ مَیں نے اُنہیں آپ کا کلام پہُنچا دیا ہے اَور دُنیا نے اُن سے دُشمنی رکھی، کیونکہ جِس طرح میں دُنیا کا نہیں وہ بھی دُنیا کے نہیں۔ میری مِنّت یہ نہیں کہ باپ اُنہیں دُنیا سے اُٹھالے بَلکہ یہ ہے کہ اُنہیں شیطان سے محفوظ رکھے۔ جِس طرح میں دُنیا کا نہیں، وہ بھی دُنیا کے نہیں۔ حق کے ذریعہ اُنہیں مخصُوص کر دیجئے؛ آپ کا کلام ہی حق ہے۔ جِس طرح باپ نے مُجھے دُنیا میں بھیجا، اُسی طرح مَیں نے بھی اُنہیں دُنیا میں بھیجا ہے۔ میں اَپنے آپ کو اُن کے لیٔے مخصُوص کرتا ہُوں، تاکہ وہ بھی حق کے ذریعہ مخصُوص کیٔے جایٔیں۔ ”میری مِنّت صِرف اِن کے لیٔے ہی نہیں بَلکہ اُن کے لیٔے بھی ہے جو اِن کے پیغام کے ذریعہ مُجھ پر ایمان لائیں گے، تاکہ وہ سَب ایک، ہو جایٔیں جَیسے اَے باپ، آپ مُجھ میں ہیں اَور مَیں آپ میں۔ کاش وہ بھی ہم میں ہوں تاکہ ساری دُنیا ایمان لایٔے کہ آپ ہی نے مُجھے بھیجا ہے۔ مَیں نے اُنہیں وہ جلال بخشا ہے جو باپ نے مُجھے عطا کیا تھا تاکہ وہ بھی ایک ہوں جِس طرح ہم ایک ہیں، میں اُن میں اَور آپ مُجھ میں، تاکہ وہ کامِل طور پر ایک ہو جایٔیں۔ اَور تَب دُنیا جان لے گی کہ آپ ہی نے مُجھے بھیجا اَور اُن سے بھی اِسی طرح مَحَبّت کی ہے جِس طرح آپ نے مُجھ سے مَحَبّت رکھی۔
پڑھیں یُوحنّا 17
سنیں یُوحنّا 17
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: یُوحنّا 13:17-23
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos