اِس سے زِیادہ مَحَبّت کویٔی نہیں کرتا: اَپنی جان اَپنے دوستوں کے لیٔے قُربان کر دے۔ تُم میرے دوست ہو بشرطیکہ میرے حُکم پر عَمل کرتے رہو۔ اَب سے میں تُمہیں خادِم نہیں کہُوں گا، کیونکہ خادِم نہیں جانتا کہ اُس کا مالک کیا کرتا ہے۔ بَلکہ، میں نے تُمہیں دوست ماناہے کیونکہ سَب کُچھ جو میں نے باپ سے سُنا ہے تُمہیں بَیان کر دیا ہے۔ تُم نے مُجھے نہیں چُنا، بَلکہ میں نے تُمہیں چُنا اَور مُقرّر کیا ہے تاکہ تُم جا کر پھل لاؤ اَیسا پھل جو قائِم رہے تاکہ جو کُچھ تُم میرا نام لے کر باپ سے مانگوگے وہ تُمہیں عطا کرے گا۔ میں تُمہیں حُکم دیتا ہُوں: آپَس میں مَحَبّت رکھو۔
پڑھیں یُوحنّا 15
سنیں یُوحنّا 15
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: یُوحنّا 13:15-17
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos