عیدِفسح سے چھ دِن پہلے، حُضُور عیسیٰ بیت عنیّاہ میں تشریف لایٔے جہاں لعزؔر رہتا تھا، جسے حُضُور عیسیٰ نے مُردوں میں سے زندہ کیا تھا۔ یہاں حُضُور عیسیٰ کے لیٔے ایک ضیافت ترتیب دی گئی۔ مرتھاؔ خدمت کر رہی تھی، جَب کہ لعزؔر اُن مہمانوں میں شامل تھا جو حُضُور عیسیٰ کے ساتھ دسترخوان پر کھانا کھانے بَیٹھے تھے۔ اُس وقت مریمؔ نے تقریباً نِصف لیٹر خالص اَور بڑا قیمتی عِطر عیسیٰ کے پاؤں پر ڈال کر، اَپنے بالوں سے آپ کے پاؤں کو پونچھنا شروع کر دیا۔ اَور سارا گھر عِطر کی خُوشبُو سے مہک اُٹھا۔ حُضُور عیسیٰ کے شاگردوں میں سے ایک، یہُوداؔہ اِسکریوتی، جِس نے آپ کو بعد میں پکڑوایاتھا، شکایت کرنے لگا، ”یہ عِطر اگر فروخت کیا جاتا تو تین سَو دینار وصول ہوتے جو غریبوں میں تقسیم کیٔے جا سکتے تھے۔“ اُس نے یہ اِس لیٔے نہیں کہاتھا کہ اُسے غریبوں کا خیال تھا بَلکہ اِس لیٔے کہ وہ چور تھا؛ اَور چونکہ اُس کے پاس پَیسوں کی تھیلی رہتی تھی، جِس میں لوگ رقم ڈالتے تھے۔ وہ اُس میں سے اَپنے اِستعمال کے لیٔے کُچھ نہ کُچھ نکال لیا کرتاتھا۔ حُضُور عیسیٰ نے فرمایا، ”اُسے پریشان نہ کرو اُسے اَیسا کرنے دو، اُس نے یہ عِطر میری تدفین کے لیٔے سنبھال کر رکھا ہُواہے۔
پڑھیں یُوحنّا 12
سنیں یُوحنّا 12
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: یُوحنّا 1:12-7
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos