YouVersion Logo
تلاش

یُوحنّا 43:1-49

یُوحنّا 43:1-49 UCV

اگلے دِن حُضُور عیسیٰ نے گلِیل کے علاقہ میں جانے کا اِرادہ کیا۔ اَور فِلِپُّسؔ سے مِل کر حُضُور عیسیٰ نے اُس سے فرمایا، ”تُو میرے پیچھے ہولے۔“ فِلِپُّسؔ، اَندریاسؔ اَور پطرس کی طرح بیت صیؔدا شہر کا باشِندہ تھا۔ فِلِپُّسؔ، نتن ایلؔ سے مِلا اَور اُسے بتایا کہ ”جِس شخص کا ذِکر حضرت مُوسیٰ نے توریت شریف میں اَور نَبیوں نے اَپنی صحیفوں میں کیا ہے وہ ہمیں مِل گیا ہے۔ وہ یُوسُفؔ کا بیٹا حُضُور عیسیٰ ناصری ہیں۔“ نتن ایلؔ نے پُوچھا، ”کیا ناصرتؔ سے بھی کویٔی اَچھّی چیز نِکل سکتی ہے؟“ فِلِپُّسؔ نے کہا، ”چل کر خُود ہی دیکھ لو۔“ جَب حُضُور عیسیٰ نے نتن ایلؔ کو پاس آتے دیکھا تو اُس کے بارے میں فرمایا، ”یہ ہے حقیقی اِسرائیلی، جِس کے دل میں کھوٹ نہیں۔“ نتن ایلؔ نے حُضُور عیسیٰ سے پُوچھا، ”آپ مُجھے کیسے جانتے ہیں؟“ حُضُور عیسیٰ نے اُسے جَواب دیا، ”فِلِپُّسؔ کے بُلانے سے پہلے میں نے تُجھے دیکھ لیا تھا جَب تو اَنجیر کے درخت کے نیچے تھا۔“ نتن ایلؔ نے کہا، ”ربّی، آپ خُدا کے بیٹے ہیں؛ آپ اِسرائیلؔ کے بادشاہ ہیں۔“

اس یُوحنّا 43:1-49 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام