YouVersion Logo
تلاش

یُوحنّا 37:1-42

یُوحنّا 37:1-42 UCV

جَب اُن دو شاگردوں نے حضرت یحییٰ کو یہ کہتے سُنا تو، وہ حُضُور عیسیٰ کے پیچھے ہو لیٔے۔ حُضُور عیسیٰ نے مُڑ کر اُنہیں پیچھے آتے دیکھا تو اُن سے پُوچھا، ”تُم کیا چاہتے ہو؟“ اُنہُوں نے کہا، ”ربّی“ (یعنی ”اُستاد“)، ”آپ کہاں رہتے ہو؟“ حُضُور عیسیٰ نے جَواب دیا، ”چلو، تو دیکھ لوگے۔“ چنانچہ اُنہُوں نے آپ کے ساتھ جا کر وہ جگہ دیکھی جہاں آپ ٹھہرے ہویٔے تھے، اَور اُس وقت شام کے چار بج چُکے تھے اِس لیٔے وہ اُس دِن حُضُور کے ساتھ رہے۔ اُن دو شاگردوں میں ایک اَندریاسؔ تھا، جو شمعُونؔ پطرس کا بھایٔی تھا، جو حضرت یحییٰ کی بات سُن کر حُضُور عیسیٰ کے پیچھے ہو لیا تھا۔ اَندریاسؔ نے سَب سے پہلا کام یہ کیا کہ اَپنے بھایٔی شمعُونؔ کو ڈُھونڈا اَور بتایا کہ، ”ہمیں خرِستُسؔ“ یعنی (خُدا کے، المسیؔح) مِل گیٔے ہیں۔ تَب اَندریاسؔ اُسے ساتھ لے کر حُضُور عیسیٰ کے پاس آیا۔ حُضُور عیسیٰ نے اُس پر نگاہ ڈالی اَور فرمایا، ”تُم یُوحنّؔا کے بیٹے شمعُونؔ ہو، اَب سے تمہارا نام کیفؔا یعنی پطرس ہوگا۔“

اس یُوحنّا 37:1-42 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام