یہ وہ کلام ہے جو یَاہوِہ کی طرف سے یرمیاہؔ نبی پر نازل ہُوا: ”یَاہوِہ کے گھر کے پھاٹک پر کھڑے ہو جاؤ اَور وہاں اِس پیغام کی مُنادی کرو: ” ’اَے یہُودیؔہ کے سَب لوگوں، تُم جو یَاہوِہ کی عبادت کرنے کے لیٔے اِن پھاٹکوں سے داخل ہوتے ہو، یَاہوِہ کا کلام سُنو۔ اَے قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، اَپنی روِشیں اَور اَپنے اعمال دُرست کر لو، تو مَیں تُمہیں اِس جگہ میں بُودوباش کرنے دوں گا۔ تُم اِس بہکانے والی بات پر یقین مت کرو اَور نہ یہ دعویٰ کرو، ”یہ تو یَاہوِہ کا بیت المُقدّس ہے، یہ تو یَاہوِہ کا بیت المُقدّس ہے، یہ تو یَاہوِہ کا بیت المُقدّس ہے!“ اگر تُم واقعی اَپنی روِشیں اَور اَپنے اعمال دُرست کر لو اَور ایک دُوسرے کے ساتھ اِنصاف سے پیش آؤ، اَور اگر تُم پردیسی، یتیم اَور بِیوہ پر ظُلم نہ کرو اَور اِس جگہ بےگُناہ کا خُون نہ بہاؤ اَور اگر تُم غَیر معبُودوں کی پیروی نہ کرو جِس سے تمہارا نُقصان ہو، تَب میں تُمہیں اِس جگہ اَور اِس مُلک میں جسے مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو بُودوباش کرنے کو اَبدیّت کے لیٔے دیا تھا۔ لیکن دیکھو تُم جھُوٹی باتوں پر یقین کرتے ہو جِن سے کچھ فائدہ نہیں ہو سَکتا۔
پڑھیں یرمیاہؔ 7
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: یرمیاہؔ 1:7-8
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos