یرمیاہؔ 9:1-14

یرمیاہؔ 9:1-14 UCV

تَب یَاہوِہ نے اَپنا ہاتھ بڑھا کر میرا مُنہ چھُوا اَور مُجھ سے فرمایا، ”اَب مَیں نے اَپنا کلام تمہارے مُنہ میں ڈال دیا ہے۔ دیکھ، آج کے دِن مَیں نے تُجھے قوموں اَور سلطنتوں پر مُقرّر کیا ہے تاکہ تُو اُنہیں جڑ سے اُکھاڑ دے یا ڈھا دے، تباہ کرے یا نِیست و نابود کرے تعمیر کرے یا نیا اُگائے۔“ پھر یَاہوِہ کا یہ کلام مُجھ پر نازل ہُوا: ”اَے یرمیاہؔ، تُجھے کیا کھائی دے رہاہے؟“ مَیں نے جَواب دیا، ”مُجھے بادام کے درخت کی ایک شاخ دِکھائی دے رہی ہے۔“ یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”تُونے بالکُل ٹھیک دیکھاہے، میں یہ دیکھنے کے لیٔے بیدار رہتا ہُوں کہ میرا کلام پُورا ہو۔“ پھر ایک بار یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا: ”تُجھے کیا دِکھائی دے رہاہے؟“ مَیں نے جَواب دیا، ”مُجھے ایک اُبلتی ہُوئی دیگ نظر آ رہی ہے، جو شمالی جانِب سے ہماری طرف جُھکی ہُوئی ہے۔“ یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”اِس مُلک کے تمام باشِندوں پر شمالی جانِب سے آفت نازل ہوگی۔