یَاہوِہ نے یعقوب کے خِلاف پیغام بھیجا ہے؛ اَور وہ اِسرائیل پر نازل ہوگا۔ تمام لوگ اُسے جانیں گے یعنی بنی اِفرائیمؔ اَور اہلِ سامریہؔ جو بڑے تکبُّر اَور سخت دِلی سے کہتے ہیں۔ ”اینٹیں تو گِر گئی ہیں، لیکن ہم تراشے ہُوئے پتّھروں سے پھر سے عمارت بنائیں گے؛ اَنجیر کے درخت کاٹے گیٔے لیکن ہم اُن کی جگہ دیودار کے درخت لگائیں گے۔“ لیکن یَاہوِہ نے رِضینؔ کے مُخالفوں کو اُن کے خِلاف مُسلّح کیا ہے اَور اُن کے دُشمنوں کو اُن پر چڑھا لایا ہے۔ مشرق سے ارامیوں نے اَور مغرب سے فلسطینیوں نے آکر اِسرائیل کو اَپنا مُنہ پسار کر نگل لیا ہے۔ اِس کے باوُجُود بھی اُن کا قہر ٹل نہیں گیا، بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔ پھر بھی لوگ اَپنے مارنے والے کی طرف نہیں لَوٹے، نہ ہی وہ قادرمُطلق یَاہوِہ کے طالب ہُوئے۔ اِس لیٔے یَاہوِہ اِسرائیل کا سَر اَور دُم، اَور کھجور کی شاخ اَور سَرکنڈا، دونوں کو ایک ہی دِن میں کاٹ ڈالے گا؛ بُزرگ و مُعزّز ہستیاں سَر ہیں، اَور وہ نبی جو جھُوٹی تعلیم دیتے ہیں، دُم ہیں۔ اُن لوگوں کے رہنما اُنہیں گُمراہ کرتے ہیں، اَور جنہیں ہدایت کی گئی وہ بھٹک گیٔے۔ چنانچہ یَاہوِہ جَوانوں سے خُوش نہ ہوگا، نہ ہی یتیموں اَور بیواؤں پر رحم کریں گے، کیونکہ ہر کویٔی بے دین اَور بد کِردار ہے، اَور ہر مُنہ سے حماقت کی باتیں نکلتی ہیں۔ اِس کے باوُجُود بھی اُس کا قہر ٹل نہیں گیا، بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔ یقیناً شرارت آگ کی طرح جَلا دیتی ہے؛ اَور جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں کو بھسم کر ڈالتی ہے۔ وہ جنگل کی گنُجان جھاڑیوں میں آگ لگا دیتی ہے، اَور وہ دھوئیں کے بادل کی طرح اُوپر اُڑ جاتی ہیں۔ قادرمُطلق یَاہوِہ کے قہر سے مُلک جھُلس جائے گا اَور لوگ آگ کا ایندھن بَن جایٔیں گے؛ اَور کویٔی اَپنے بھایٔی تک کو نہیں بچائے گا۔ دایئں طرف سے وہ بے تحاشا کھایٔیں گے، پھر بھی بھُوکے رہیں گے؛ اَور بائیں طرف سے بھی کھایٔیں گے، لیکن اُن کی بھُوک نہ مٹےگی۔ ہر ایک اَپنے ہی بازو کا گوشت کھائے گا۔ منشّہ اِفرائیمؔ کو کھاتا ہے اَور اِفرائیمؔ منّسیؔ کو؛ اَور وہ دونوں مِل کر بنی یہُوداہؔ کے مُخالف ہوں گے۔ اِس کے باوُجُود بھی اُس کا قہر ٹلا نہیں، بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔
پڑھیں یَشعیاہ 9
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: یَشعیاہ 8:9-21
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos