YouVersion Logo
تلاش

یَشعیاہ 17:65-25

یَشعیاہ 17:65-25 UCV

”دیکھو مَیں نئے آسمان اَور نئی زمین بناؤں گا، پہلی چیزوں کا ذِکر نہ کیا جائے گا، نہ ہی وہ خیال میں آئیں گی۔ اِس لیٔے جو کچھ میں بنانے کو ہُوں اُس کی وجہ سے سدا شادمانی کرو اَور خُوشی مناؤ، کیونکہ مَیں یروشلیمؔ کو راحت اَور اُس کے لوگوں کو شادمان بناؤں گا۔ میں یروشلیمؔ سے خُوش اَور اَپنے لوگوں سے مسرُور ہُوں گا؛ اَور اُس میں رونے اَور چِلّانے کی آواز پھر کبھی سُنایٔی نہ دے گی۔ ”وہاں پھر کبھی اَیسا بچّہ نہ ہوگا جو صِرف چند روز ہی زندہ رہے، اَور نہ کویٔی بُوڑھا جو اَپنی عمر پُوری نہ کرے؛ جو سَو سال کی عمر میں چل بسے وہ جَوان سمجھا جائے گا؛ اَورجو سَو سال کی عمر کو نہ پہُنچے وہ ملعُون سمجھا جائے گا۔ وہ مکانات تعمیر کرکے اُن میں رہیں گے؛ اَور تاکستان لگا کر اُن کا پھل کھایٔیں گے۔ اَیسا نہ ہوگا کہ وہ گھر بنائیں اَور دُوسرے اُن میں بسنے لگیں، وہ تاکستان لگائیں اَور دُوسرے پھل کھایٔیں۔ کیونکہ میرے لوگوں کے ایّام زندگی، درختوں کے ایّام کی مانند ہوں گے؛ اَور میرے برگُزیدہ لوگ اَپنے ہاتھوں کے کاموں سے مُدّتوں فائدہ اُٹھائیں گے۔ اُن کی محنت رائگاں نہ جائے گی نہ اُن کی اَولاد بدبختی کا شِکار ہونے کے لیٔے پیدا ہوگی؛ کیونکہ وہ اَپنی اَولاد سمیت، یَاہوِہ کی مُبارک قوم ٹھہریں گے۔ اِس سے پہلے کہ وہ پُکاریں میں جَواب دوں گا، اَور وہ ابھی بول ہی رہے ہوں گے کہ میں سُن لُوں گا۔ بھیڑیا اَور برّہ اِکٹھّے چریں گے، اَور شیر بَیل کی مانند بھُوسا کھائے گا، لیکن سانپ کی خُوراک خاک ہی ہوگی۔ وہ میرے مُقدّس پہاڑ پر کسی جگہ بھی نہ تو کسی کو ضرر پہُنچائیں گے نہ ہلاک کریں گے،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔

پڑھیں یَشعیاہ 65