کان لگاؤ اَور میرے پاس آؤ؛ میری سُنو تاکہ تُم زندہ رہے۔ میں تُم سے اَبدی عہد باندھوں گا، یعنی میری وفا اَور اَبدی رحمت جِن کا وعدہ مَیں نے داویؔد سے کیا تھا۔ دیکھو، مَیں نے اُسے قوموں کے لیٔے گواہ، اَور اُمّتوں کے لیٔے حاکم اَور رہنما مُقرّر کیا ہے۔ یقیناً تُو اَیسی قوموں کو بُلائے گا جنہیں تُو نہیں جانتا، اَورجو قومیں تُجھے نہیں جانتیں وہ تیرے پاس دَوڑی چلی آئیں گی۔ یہ یَاہوِہ تیرے خُدا، اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کی وجہ سے ہوگا، جنہوں نے تُجھے جلال بخشا ہے۔“ جَب تک یَاہوِہ مِل سَکتا ہے اُس کے طالب ہو؛ اَور جَب تک وہ نزدیک ہے اُسے پُکارو۔ بدکار اَپنی راہ چھوڑ دے اَور بد کِردار اَپنے خیالات کو ترک کرے۔ وہ یَاہوِہ کی طرف پھرے اَور وہ اُس پر رحم کرےگا، اَور ہمارے خُدا کی طرف رُجُوع کرے کیونکہ وہ کثرت سے مُعاف کرےگا۔ یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ میرے خیالات تمہارے خیالات نہیں، اَور نہ تمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔ ”جِس طرح آسمان زمین سے اُونچے ہیں، اُسی طرح میری راہیں تمہاری راہوں سے اَور میرے خیالات تمہارے خیالات سے بُلند تر ہیں۔ جِس طرح آسمان سے بارش ہوتی اَور برف گرتی ہے، اَور پھر واپس نہیں جاتی جَب تک کہ زمین کو شاداب کرکے اُس میں پھُول اَور پھل نہ اُگا دے، تاکہ بونے والے کو بیج اَور کھانے والے کو روٹی مُہیّا ہو، اُسی طرح سے میرا کلام ہے جو میرے مُنہ سے نکلتا ہے: وہ میرے پاس بیکار واپس نہ آئے گا، بَلکہ میری مرضی پُوری کرےگا اَور اُس مقصد میں کامیاب ہوگا جِس کے لیٔے مَیں نے اُسے بھیجا تھا۔
پڑھیں یَشعیاہ 55
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: یَشعیاہ 3:55-11
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos