YouVersion Logo
تلاش

عِبرانیوں 7:8-13

عِبرانیوں 7:8-13 UCV

کیونکہ اگر پہلے عہد میں کویٔی خامی نہ ہوتی تو دُوسرے عہد کی ضروُرت ہی نہ پڑتی۔ لیکن خُدا اُس پُشت کے لوگوں میں خامیاں پا کر فرماتا ہے: ”دیکھو! وہ دِن آ رہے ہیں، جَب میں اِسرائیلؔ کے گھرانے اَور یہُوداؔہ کے گھرانے کے ساتھ ایک نیا عہد باندھوں گا۔ یہ اُس عہد کی مانندنہ ہوگا جو میں نے اُن کے باپ دادا سے اُس وقت باندھا تھا، جَب میں نے مُلکِ مِصر سے اُنہیں نکال لانے کے لیٔے اُن کا ہاتھ پکڑا تھا، کیونکہ وہ میرے اُس عہد کے وفادار نہ رہے، خُداوؔند فرماتا ہے کہ اِس لیٔے میں بھی اُن سے دُورہو گیا۔ خُداوؔند فرماتا ہے کہ جو عہد میں اِسرائیلؔ کے گھرانے کے ساتھ اُن دِنوں کے بعدباندھوں گا وہ یہ ہے کہ میں اَپنے قوانین اُن کے دلوں میں ڈالُوں گا اَور اُن کے ذہنوں پر نَقش کردُوں گا۔ میں اُن کا خُدا ہوں گا، اَور وہ میری اُمّت ہوں گے۔ اَور ہر شخص اَپنے ہمسایہ کو یا اَپنے بھایٔی کو یہ تعلیم نہ دے گا کہ، ’تُم خُداوؔند کو پہچانو،‘ کیونکہ چھوٹے سے بَڑے تک، سَب مُجھے پہچان لیں گے۔ اِس لیٔے کہ میں اُن کی بدکاریوں کو بَخش دُوں گا اَور اُن کے گُناہوں کو پھر کبھی یاد نہ کروں گا۔“ جَب خُدا ”نئے،“ عہد کا ذِکر کرتا ہے تو وہ پُرانے عہد کو ردّ کردیتاہے اَورجو شَے پُرانی اَور مُدّت کی ہو جاتی ہے وہ جلدی مِٹ جاتی ہے۔

پڑھیں عِبرانیوں 8