پیدائش 1:36-19

پیدائش 1:36-19 UCV

عیسَوؔ یعنی اِدُوم کا نَسب نامہ یہ ہے: عیسَوؔ نے اِن کنعانی لڑکیوں سے بیاہ کیا، حِتّی ایلون کی بیٹی عدہؔ؛ حِوّیؔ ضِبعونؔ کی نواسی اَور عنہؔ کی بیٹی اُہلِیبامہؔ۔ اِشمعیل کی بیٹی اَور نبایوتؔ کی بہن بسِماتھؔ۔ عیسَوؔ سے عدہؔ کے ہاں اِلیفزؔ اَور بسِماتھؔ کے ہاں رِعوایلؔ پیدا ہُوا۔ اَور اُہلِیبامہؔ کے ہاں یعُوسؔ، یعلامؔ اَور قورحؔ پیدا ہویٔے۔ یہ عیسَوؔ کے بیٹے تھے جو اُس کے یہاں مُلکِ کنعانؔ میں پیدا ہویٔے۔ عیسَوؔ اَپنی بیویوں، بیٹوں اَور بیٹیوں اَپنے گھر کے سَب لوگوں، اَپنے تمام مویشیوں اَور دُوسرے جانوروں اَور اُس مال و اَسباب کو جسے اُس نے مُلکِ کنعانؔ میں جمع کیا تھا ساتھ لے کر اَپنے بھایٔی یعقوب سے کچھ دُور کسی اَور مُلک میں چلےگئے۔ اُن کا مال و اَسباب اِس قدر بڑھ گیا تھا کہ وہ اِکٹھّے نہیں رہ سکتے تھے اَور اُن کے مویشیوں کی کثرت کے باعث اُس مُلک میں جہاں وہ رہتے تھے اُن دونوں کے لیٔے گنجائش نہ تھی۔ چنانچہ عیسَوؔ، یعنی اِدُوم، سِعِیؔر کے پہاڑی مُلک میں جا بسے۔ سِعِیؔر کے پہاڑی مُلک کے اِدُومیوں کے باپ عیسَوؔ کا نَسب نامہ یہ ہے: عیسَوؔ کے بیٹے یہ ہیں: اِلیفزؔ، عیسَوؔ کی بیوی عدہؔ کا بیٹا اَور رِعوایلؔ عیسَوؔ کی بیوی بسِماتھؔ کا بیٹا۔ اِلیفزؔ کے بیٹے یہ ہیں: تیمانؔ، اومرؔ، ضیفوؔ، گعتامؔ اَور قِنٰز۔ عیسَوؔ کے بیٹے اِلیفزؔ کی ایک داشتہ بھی تھی جِس کا نام تِمنع تھا۔ اُس سے عمالیقؔ پیدا ہُوا۔ یہ عیسَوؔ کی بیوی عدہؔ کے پوتے تھے۔ رِعوایلؔ کے بیٹے یہ ہیں: ناحات زیراحؔ شمّہ اَور مِزّہؔ۔ یہ عیسَوؔ کی بیوی بسِماتھؔ کے پوتے تھے۔ عیسَوؔ کی بیوی اُہلِیبامہؔ کے ہاں جو ضِبعونؔ کی نواسی اَور عنہؔ کی بیٹی تھی عیسَوؔ سے یہ بیٹے پیدا ہویٔے: یعُوسؔ، یعلامؔ اَور قورحؔ تھے۔ عیسَوؔ کی نَسل میں جو سردار بنے یہ تھے: جو عیسَوؔ کے بیٹے اِلیفزؔ کی اَولاد میں سے تھے یہ ہیں: تیمانؔ، اومرؔ، ضیفوؔ، قِنٰز، قورحؔ، گعتامؔ اَور عمالیقؔ۔ یہ سردار وہ ہیں جو مُلک اِدُوم میں اِلیفزؔ سے پیدا ہویٔے اَور وہ عدہؔ کے پوتے تھے۔ عیسَوؔ کے بیٹے رِعوایلؔ کی اَولاد میں سے تھے یہ ہیں: ناحات، زیراحؔ، شمّہ اَور مِزّہؔ۔ یہ سردار وہ ہیں جو مُلک اِدُوم میں رِعوایلؔ سے پیدا ہویٔے اَور وہ عیسَوؔ کی بیوی بسِماتھؔ کے پوتے تھے۔ جو عیسَوؔ کی بیوی اُہلِیبامہؔ کی اَولاد میں سے تھے یہ ہیں: یعُوسؔ، یعلامؔ اَور قورحؔ ہیں۔ یہ وہ سردار ہیں جو عنہؔ کی بیٹی اَور عیسَوؔ کی بیوی اُہلِیبامہؔ کے پوتے تھے۔ یہ عیسَوؔ یعنی اِدُوم کی اَولاد اَور اُن کے سردار تھے۔