پھر حگّیؔ نبی نے اَور زکریاؔہ بِن عِدّوؔ نبی نے مُلک یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے یہُودیوں میں بنی اِسرائیل کے خُداتعالیٰ کے نام سے نبُوّت کی۔ تَب زرُبّابِیل بِن شیالتی ایل اَور یہوشُعؔ بِن یُوصدقؔ نے یروشلیمؔ میں خُدا کا گھر تعمیر کرنے کا کام شروع کر دیا۔ اَور اُن کی مدد کرنے کے لیٔے خُدا کے نبی اُن کے ساتھ تھے۔ اُس وقت فراتؔ کے پار کے حاکم تتّنیؔ اَور شتھر بوزنئی اَور اُن کے ساتھی اُن کے پاس گئے اَور پُوچھا، ”تُمہیں کس نے اِس ہیکل کو دوبارہ تعمیر کرنے اَور پُورا کرنے کا اِختیار دیا؟“ اُنہُوں نے یہ بھی پُوچھا کہ، ”اِس عمارت کو تعمیر کرنے والے آدمیوں کے نام کیا ہیں؟“ مگر یہُودیوں کے بُزرگ خُدا کی نظر میں تھے اِس لیٔے داریاویشؔ کے پاس شکایت پہُنچنے اَور اُس کا جَواب آنے تک اُنہیں تعمیر کے کام سے روکا نہ گیا۔
پڑھیں عزرا 5
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: عزرا 1:5-5
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos