YouVersion Logo
تلاش

اِفِسیوں 18:1-23

اِفِسیوں 18:1-23 UCV

اَور میں دعا کرتا ہوں کہ تمہارے دل کی آنکھیں رَوشن ہو جایٔیں تاکہ تُم جان لو کہ خُدا نے جِس اُمّید کی طرف تُمہیں بُلایا ہے، وہ کیسی ہے اَور وہ جلالی مِیراث کی کتنی بڑی دولت جو خُدا نے اَپنے مُقدّسین کے لیٔے رکھی ہے، اَور ہم ایمان لانے وَالوں کے لیٔے خُدا کی عظیم قُدرت کی کویٔی حَد نہیں۔ اُن کی عظیم قُدرت کی تاثیر کے مُطابق خُدا نے المسیؔح کو مُردوں میں سے زندہ اُٹھاکر آسمان پر اَپنی داہنی طرف بِٹھایا، اَور ہر طرح کی حُکمرانی، اَور اِختیّار، اَور قُدرت اَور ریاست پر قادر ہیں، اَورجو نہ صِرف اِس جہان میں اَور آئندہ جہان میں جو نام بھی کسی کو دیا جائے گا۔ اِس طرح خُدا نے سَب کچھ المسیؔح کے قدموں کے نیچے کر دیا اَور آپ کو سَب چیزوں کا سردار بنا کر جماعت کے لئے دے دیا، جماعت حُضُور عیسیٰ کا بَدن ہے، اَور المسیؔح سے معموُر ہے جو ساری چیزوں کو پُوری طرح معموُر کرنے والے بھی ہیں۔

پڑھیں اِفِسیوں 1

اس اِفِسیوں 18:1-23 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام