پَولُسؔ کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے المسیؔح عیسیٰ کے رسول ہیں، اُن مُقدّسین کے نام خط لِکھّا جو اِفِسُسؔ شہر میں رہتے ہیں، اَور المسیؔح عیسیٰ پر ایمان رکھتے ہیں: ہمارے خُدا باپ اَور خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔ ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے خُدا اَور باپ کی تَعریف ہو، جِس نے ہمیں المسیؔح میں آسمان کی ہر رُوحانی برکت بخشی ہے۔ خُدا نے ہمیں دُنیا کے بنائے جانے کے پیشتر ہی سے المسیؔح میں چُن لیا تھا تاکہ ہم خُدا کے حُضُور مَحَبّت میں پاک اَور بے عیب ہوں۔ خُدا نے اَپنی خُوشی سے پہلے ہی یہ نیک فیصلہ کر لیا تھا، وہ ہمیں حُضُور عیسیٰ المسیؔح کے ذریعہ اَپنا لے پالک فرزند بنائے تاکہ اُن کے اِس جلالی فضل کی سِتائش ہو جو خُدا نے اَپنے عزیز بیٹے کے وسیلہ سے ہمیں مُفت عنایت کی۔
پڑھیں اِفِسیوں 1
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: اِفِسیوں 1:1-6
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos