YouVersion Logo
تلاش

عامُوسؔ 18:5-27

عامُوسؔ 18:5-27 UCV

تُم پر ہائے، جو یَاہوِہ کے دِن کی آرزُو کرتے ہو، تُم یَاہوِہ کے دِن کی آرزُو کیوں کرتے ہو؟ وہ تو تاریکی کا دِن ہوگا، رَوشنی کا نہیں۔ وہ دِن اَیسا ہوگا گویا کویٔی آدمی شیرببر سے اَپنی جان بچا کے بھاگے اَور راستہ میں اُسے ریچھ مِل جائے، یا اَپنے گھر میں داخل ہو جائے اَور آرام فرمانے کو اَپنا ہاتھ دیوار پر ٹیکے اَور سانپ اُسے کاٹ لے۔ کیا یَاہوِہ کا دِن سخت تاریکی کا نہ ہوگا، رَوشنی کا نہیں۔ گہری تاریکی جِس میں رَوشنی کی ایک کِرن بھی نہ ہوگی؟ مَیں تمہاری عیدوں کو مکرُوہ سمجھتا ہُوں، مُجھے اُن سے نفرت ہے؛ اَور تمہارا اِجتماعات میرے لیے بدبودار ہیں۔ اگرچہ تُم میرے لیٔے سوختنی نذریں اَور اناج کی نذریں گزرانتے ہو، لیکن مَیں اُنہیں قبُول نہیں کروں گا۔ اگر تُم بہترین سلامتی کی نذر کی قُربانیاں گزرانو، تو بھی مَیں اُن کا کویٔی لحاظ نہ کروں گا۔ اَپنے نغموں کی آواز مُجھ سے دُور کرو! مَیں تمہاری بربط کی آواز نہ سُنوں گا۔ بَلکہ اِنصاف کو دریا کی مانند، اَور صداقت کو کبھی نہ سوکھنے والے چشمے کی مانند جاری رکھو! ”اَے بنی اِسرائیل کیا تُم چالیس بَرس تک بیابان میں میرے لیٔے قُربانیاں کرتے اَور نذریں لاتے رہے؟ تُم تو اَپنے بادشاہ کا مزار، اَور اَپنے بُتوں کا سُتون اَور اَپنے معبُودوں کے سِتارے کو لیٔے پھرتے تھے، جنہیں تُم نے اَپنے لیٔے بنایا تھا۔ لہٰذا مَیں تُمہیں دَمشق سے بھی آگے جَلاوطن کرکے بھیجوں گا،“ یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے، جِن کا نام قادرمُطلق خُدا ہے۔

پڑھیں عامُوسؔ 5