YouVersion Logo
تلاش

اعمال 1:9-9

اعمال 1:9-9 UCV

اِس دَوران، ساؤلؔ جو خُداوؔند کے شاگردوں کو مار ڈالنے کی دھمکیاں دیا کرتاتھا۔ اعلیٰ کاہِنؔ کے پاس گیا اَور اُس سے دَمشق شہر کے یہُودی عبادت گاہوں کے لیٔے اَیسے خُطوط مانگے، جو اُنہیں اِختیّار دیں کہ اگر وہاں وہ کسی کو اِس راہ پر چلتا پایٔے، خواہ وہ مَرد ہو یا عورت، تو اُنہیں گِرفتار کرکے بطور قَیدی یروشلیمؔ لے آئے۔ جَب وہ سفر کرتے کرتے دَمشق شہر کے نَزدیک پہُنچے، تو اَچانک ایک نُور آسمان سے آیا اَور اُن کے اِردگرد چمکنے لگا۔ وہ زمین پر گِر پڑا اَور اُس نے ایک آواز سُنی، ”اَے ساؤلؔ، اَے ساؤلؔ، تُو مُجھے کیوں ستاتا ہے؟“ ساؤلؔ نے پُوچھا، ”اَے آقا، آپ کون ہیں؟“ حُضُور عیسیٰ نے جَواب دیا، ”میں عیسیٰ ہُوں جسے تُو ستاتا ہے، اَب اُٹھ اَور شہر کو جا، اَور تُجھے بتا دیا جائے گا کہ تُجھے کیا کرناہے۔“ جو لوگ ساؤلؔ کے ہم سفر تھے خاموش کھڑے رہ گیٔے؛ اُنہیں آواز تو سُنایٔی دے رہی تھی لیکن نظر کوئی نہیں آ رہاتھا۔ ساؤلؔ زمین پر سے اُٹھا اَور جَب اُس نے اَپنی آنکھیں کھولیں تو وہ کچھ بھی نہیں دیکھ سَکا اَور اُس کے ساتھی اُس کا ہاتھ پکڑکر اُسے دَمشق شہر لے گیٔے۔ وہ تین دِن تک نہیں دیکھ سَکا، اَور اُس نے نہ کچھ کھایا اَور نہ کچھ پیا۔

پڑھیں اعمال 9

سنیں اعمال 9

اس اعمال 1:9-9 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام