YouVersion Logo
تلاش

اعمال 24:4-31

اعمال 24:4-31 UCV

جَب اُنہُوں نے یہ باتیں سُنیں، تو بُلند آواز سے خُدا سے دعا کرنے لگے۔ اُنہُوں نے فرمایا، ”اَے قادرمُطلق خُداوؔند،“ تُونے آسمانوں اَور زمین اَور سمُندر کو اَورجو کچھ اُن میں مَوجُود ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔ تُونے پاک رُوح کے وسیلہ سے اَپنے خادِم، اَور ہمارے باپ داویؔد کی زبانی فرمایا: ” ’قومیں طیش میں کیوں ہیں اَور اُمّتوں نے فُضول منصُوبے باندھے؟ زمین کے بادشاہ اُٹھ کھڑے ہویٔے اَور حُکمراں جمع ہو گئے خُداوؔند کے خِلاف اَور اُن کے ممسوح کی مُخالفت کی۔‘ یہ حقیقت ہے کہ ہیرودیسؔ اَور پُنطِیُس پِیلاطُسؔ نے اُس شہر میں غَیریہُودی اَور اِسرائیلی لوگ یہ سَب مِل کر تیرے مُقدّس خادِم یِسوعؔ کے خِلاف ہو گئے جسے تُونے المسیح مُقرّر کیا۔ وہ اِس لیٔے جمع ہویٔے کہ جو کچھ تُو اَپنی قُدرت اَور اِرادہ کے مُطابق پہلے ہی سے ٹھہرا چُکاتھا اُسے عَمل میں لائیں۔ اَب، اَے خُداوؔند، اُن کی دھمکیوں کو دیکھ اَور اَپنے بندوں کو تَوفیق بخش کہ وہ تیرا کلام بڑی دِلیری کے ساتھ لوگوں کو سُنائیں۔ خُدا اَپنا ہاتھ بڑھا اَور اَپنے مُقدّس خادِم یِسوعؔ کے نام سے شفا بخش، نِشانات اَور عجائبات ظاہر کر۔“ جَب وہ دعا کر چُکے تو وہ جگہ جہاں وہ جمع تھے لرز اُٹھی اَور وہ سَب پاک رُوح سے معموُر ہو گئے اَور خُدا کا کلام دِلیری سے سُنانے لگے۔

پڑھیں اعمال 4

سنیں اعمال 4