YouVersion Logo
تلاش

اعمال 1:3-10

اعمال 1:3-10 UCV

ایک دِن پطرس اَور یُوحنّؔا دعا کے وقت جَب کہ تین بج چُکے تھے، بیت المُقدّس کو جا رہے تھے۔ اَور لوگ ایک آدمی کو جو پیدائشی لنگڑا تھا بیت المُقدّس کے خُوبصورت نامی ایک دروازے پر چھوڑ جاتے تھے، جہاں وہ بیت المُقدّس کے صحنوں میں ہر روز اَندر جانے وَالوں سے بھیک مانگا کرتاتھا۔ جَب اُس نے پطرس اَور یُوحنّؔا کو بیت المُقدّس میں داخل ہوتے دیکھا، تو اُن بڑی حسرت سے بھیک مانگنے لگا۔ پطرس اَور یُوحنّؔا نے اُس کی طرف مُتوجّہ ہوکر اُس سے فرمایا، ”ہماری طرف دیکھ!“ وہ اِس اُمّید پر کہ اُسے اُن سے کچھ ملے گا، اُن کی طرف مُتوجّہ ہُوا۔ تَب پطرس نے فرمایا، ”چاندی سونا تو میرے پاس ہے نہیں، لیکن جو میرے پاس ہے میں تُجھے دئیے دیتا ہُوں۔ تو حُضُور عیسیٰ المسیؔح ناصری کے نام سے اُٹھ اَور چل پھر۔“ پطرس نے جَیسے ہی اُس کا دایاں ہاتھ پکڑکر، اُسے اُٹھایا، اُس کے پاؤں اَور ٹخنوں میں قُوّت آ گئی وہ اُچھل کر کھڑا ہو گیا اَور چلنے پھرنے لگا۔ پھر وہ کُودتا پھاندتا، اَور خُدا کی تَعریف کرتا ہُوا، اُن کے ساتھ بیت المُقدّس کے صحنوں میں داخل ہو گیا۔ اَور سَب لوگوں نے جو وہاں مَوجُود تھے اُسے چلتے پھرتے اَور خُدا کی حَمد کرتے دیکھ کر، اُنہُوں نے اُسے پہچان لیا کہ یہ تو وُہی ہے جو بیت المُقدّس کے خُوبصورت نامی دروازے پر بیَٹھا بھیک مانگا کرتاتھا، اُس کے ساتھ پیش آئے اِس واقعہ کو دیکھ کر بڑی ہی حیرت میں پڑ گیٔے۔

پڑھیں اعمال 3

سنیں اعمال 3