YouVersion Logo
تلاش

اعمال 32:20-38

اعمال 32:20-38 UCV

”اَب میں تُمہیں خُدا کے اُس فضل کے کلام کے سُپرد کرتا ہُوں، جو تمہاری ترقّی کا باعث ہو سَکتا ہے اَور تُمہیں اُس مِیراث کا حقدار بنا سَکتا ہے جو تُم برگُزیدہ لوگوں کے لیٔے ہے۔ میں نے کسی کے سونے، چاندی یا کپڑے کا لالچ نہیں کیا۔ تُم خُود جانتے ہو کہ میرے اَپنے ہاتھوں نے میری اَپنی اَور میرے ساتھیوں کی ضروُرتیں پُوری کی ہیں۔ ہم کِس طرح محنت کرکے کمزوروں کو سنبھال سکتے ہیں؟ یہ میں نے تُمہیں کرکے دکھایا۔ ہم خُداوؔند عیسیٰ کے الفاظ یاد رکھیں: ’دینا لینے سے زِیادہ مُبارک ہے۔‘ “ اِن باتوں کے بعد، پَولُسؔ نے اُن سَب کے ساتھ گھُٹنے ٹیک کر دعا کی۔ وہ سَب بہت روئے اَور گلے مِل کر پَولُسؔ کے بوسے لیٔے۔ اَور پَولُسؔ کے جِن الفاظ نے خاص طور پراُنہیں غمگین کیا یہ تھے کہ تُم مُجھے پھر نہ دیکھ پاؤگے۔ تَب وہ پَولُسؔ کو سمُندری جہاز تک چھوڑنے گیٔے۔

پڑھیں اعمال 20

سنیں اعمال 20