YouVersion Logo
تلاش

اعمال 21:2-39

اعمال 21:2-39 UCV

اَورجو کویٔی خُداوؔند کا نام لے گا نَجات پایٔےگا۔‘ ”اَے اِسرائیلیو، یہ باتیں سُنو: حُضُور عیسیٰ ناصری ایک شخص تھے جنہیں خُدا نے تمہارے لیٔے بھیجاتھا اَور اِس بات کی تصدیق اُن عظیم معجزوں، کارناموں اَور نِشانوں سے ہوتی ہے، جسے خُدا نے حُضُور عیسیٰ کی مَعرفت تمہارے درمیان دکھائے، جَیسا کہ تُم خُود بھی جانتے ہو۔ یہ شخص حُضُور عیسیٰ خُدا کے مُقرّرہ اِنتظام اَور علم سابق کے مُطابق پکڑوائے گیٔے؛ تو تُم نے، حُضُور عیسیٰ کو بے شَرع کے ہاتھوں، صلیب پر ٹنگوا کر مار ڈالا۔ لیکن خُدا نے حُضُور عیسیٰ کو موت کے، شِکنجہ سے چھُڑا کر زندہ کر دیا، کیونکہ یہ ناممکن تھا کہ وہ موت کے قبضہ میں رہتے۔“ کیونکہ حضرت داؤؔد حُضُور عیسیٰ کے بارے میں فرماتے ہیں: ” ’میں خُداوؔند کو ہمیشہ اَپنے سامنے دیکھتا رہا۔ کیونکہ وہ میری دائیں طرف ہے، اِس لیٔے مُجھے جُنبش نہ ہوگی۔ چنانچہ میرا دل خُوش ہے اَور میری زبان شادمان؛ بَلکہ میرا جِسم بھی اُمّید میں قائِم رہے گا، کیونکہ تُو مُجھے قبر میں چھوڑ نہیں دے گا، اَور نہ ہی اَپنے مُقدّس فرزند کے جِسم کے سَڑنے کی نَوبَت ہی نہ آنے دے گا۔ تُونے مُجھے زندگی کی راہیں دکھائیں؛ تُو اَپنے دیدار کی خُوشی سے مُجھے بھر دے گا۔‘ ”اَے بنی اِسرائیلؔ، میں قوم کے بُزرگ داؤؔد کے بارے میں تُم سے دِلیری کے ساتھ کہہ سَکتا ہُوں کہ وہ فوت ہویٔے دفن بھی ہویٔے، اَور اُن کی قبر آج بھی ہمارے درمیان مَوجُود ہے۔ لیکن وہ نبی تھے اَور، جانتے تھے کہ خُدا نے اُن سے قَسم کھا کر وعدہ کیا ہے کہ اُن کی نَسل میں سے ایک شخص اُن کے تخت پر بَیٹھے گا۔ آپ نے بطور پیشین گوئی، حُضُور المسیؔح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کا ذِکر کیا، نہ تُو وہ اَپنے فرزند کو قبر میں چھوڑے گا اَور نہ ہی اُن کے جِسم کے سَڑنے کی نَوبَت ہی نہ آنے دے گا۔ حُضُور عیسیٰ کو خُدا نے زندہ کیا اِس کے ہم سَب گواہ ہیں۔ حُضُور عیسیٰ خُدا کی داہنی طرف سربُلند ہویٔے، اَور باپ سے پاک رُوح حاصل کیا جِس کا وعدہ کیا گیا تھا۔ یہ اُسی رُوح کا نُزُول ہے جسے تُم دیکھتے اَور سُنتے ہو۔ کیونکہ داؤؔد تو آسمان پر نہیں چڑھے پھر بھی وہ خُود فرماتے ہیں، ” ’خُداتعالیٰ نے میرے خُداوؔند سے فرمایا: ”میری داہنی طرف بیٹھو جَب تک کہ میں تمہارے دُشمنوں کو تمہارے پاؤں کے نیچے نہ کردُوں۔“ ‘ ”اِس لیٔے اِسرائیلؔ کا سارا گھرانہ یقین جان لے کہ خُدا نے اُسی حُضُور عیسیٰ کو جسے تُم نے صلیب پر مصلُوب کیا، خُداوؔند بھی ٹھہرایا اَور المسیؔح بھی۔“ یہ باتیں سُن کر اُن کے دلوں پر چوٹ لگی، تَب اُنہُوں نے پطرس اَور دُوسرے رسولوں سے کہا، ”اَے بھائیو، ہم کیا کریں؟“ پطرس نے اُن سے جَواب دیا، ”تَوبہ کرو اَور تُم میں سے ہر ایک، اَپنے گُناہوں کی مُعافی کے لیٔے حُضُور عیسیٰ المسیؔح کے نام پر پاک ‏غُسل لو۔ تو تُم پاک رُوح اِنعام میں پاؤگے۔ اِس لیٔے یہ وعدہ تُم سے اَور تمہاری اَولاد سے ہے اَور اُن سَب سے بھی ہے جو اُس سے دُور ہیں جنہیں خُداوؔند ہمارا خُدا اَپنے پاس بُلائے گا۔“

پڑھیں اعمال 2