YouVersion Logo
تلاش

اعمال 4:1-10

اعمال 4:1-10 UCV

ایک مرتبہ، جَب آپ اُن کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے، تو حُضُور عیسیٰ نے اُنہیں یہ حُکم دیا: ”یروشلیمؔ سے باہر نہ جانا، اَور میرے باپ کے اُس وعدہ کے پُورا ہونے کا اِنتظار کرنا، جِس کا ذِکر تُم مُجھ سے سُن چُکے ہو۔ کیونکہ حضرت یحییٰ تو پانی سے پاک ‏غُسل دیتے تھے، لیکن تُم تھوڑے دِنوں کے بعد پاک رُوح سے پاک غُسل پاؤگے۔“ پس جَب وہ سَب ایک جگہ جمع تھے تو اُنہُوں نے حُضُور عیسیٰ المسیؔح سے پُوچھا، ”خُداوؔند! کیا آپ اِسی وقت اِسرائیلؔ کو پھر سے اُس کی بادشاہی عطا کرنے والے ہیں؟“ حُضُور عیسیٰ المسیؔح نے اُن سے فرمایا، ”جِن وقتوں یا میِعادوں کو مُقرّر کرنے کا اِختیّار صِرف آسمانی باپ کو ہے اُنہیں جاننا تمہارا کام نہیں۔ لیکن جَب پاک رُوح تُم پر نازل ہوگا تو تُم قُوّت پاؤگے؛ اَور تُم یروشلیمؔ، اَور تمام یہُودیؔہ اَور سامریہؔ میں بَلکہ زمین کی اِنتہا تک میرے گواہ ہو گے۔“ اِن باتوں کے بعد وہ اُن کے دیکھتے دیکھتے آسمان میں اُوپر اُٹھا لیٔے گیٔے۔ اَور بَدلی نے حُضُور عیسیٰ المسیؔح کو اُن کی نظروں سے چھُپا لیا۔ جَب وہ ٹِکٹِکی باندھے حُضُور عیسیٰ المسیؔح کو آسمان کی طرف جاتے ہویٔے دیکھ رہے تھے، تو دیکھو دو مَرد سفید لباس میں اُن کے پاس آ کھڑے ہویٔے۔

پڑھیں اعمال 1