YouVersion Logo
تلاش

اعمال 21:1-26

اعمال 21:1-26 UCV

لہٰذا یہ ضروُری ہے کہ خُداوؔند عیسیٰ کے ہمارے ساتھ آنے جانے کے وقت تک، یعنی حضرت یحییٰ کے پاک ‏غُسل سے لے کر حُضُور عیسیٰ کے ہمارے پاس سے اُوپر اُٹھائے جانے تک جو لوگ بَرابر ہمارے ساتھ رہے۔ اُن میں سے ایک شخص چُن لیا جائے جو ہمارے ساتھ خُداوؔند عیسیٰ کے جی اُٹھنے کا گواہ بنے۔“ لہٰذا اُنہُوں نے دو کو نامزد کیا: ایک حضرت یُوسُفؔ کو جو برسبّاؔ کَہلاتے ہیں اَور(جِن کا لقب یُوستُسؔ بھی ہے) اَور دُوسرا متیّاہؔ کو۔ اُنہُوں نے یہ کہہ کر دعا کی، ”اَے خُداوؔند، آپ سَب کے دلوں کو جانتے ہیں۔ ہم پر ظاہر کر کہ اِن دونوں میں سے آپ نے کِس کو چُناہے کہ وہ اُس خدمت اَور رِسالت پر مامُور ہو، جسے یہُوداؔہ چھوڑکر اُس اَنجام تک پہنچا جِس کا وہ مُستحق تھا۔“ اَور اُنہُوں نے اُن کے بارے میں قُرعہ ڈالا، اَورجو متیّاہؔ کے نام کا نکلا؛ لہٰذا وہ گیارہ رسولوں کے ساتھ شُمار کیٔے گیٔے۔

پڑھیں اعمال 1