YouVersion Logo
تلاش

2 تِیمُتھِیُس 1:2-10

2 تِیمُتھِیُس 1:2-10 UCV

پس اَے میرے فرزند! تُم اُس فضل سے جو المسیؔح عیسیٰ میں ہے، مضبُوط بَن جا۔ اَورجو باتیں تُونے بہت سے گواہوں کی مَوجُودگی میں مُجھ سے سُنی ہیں، اُنہیں اَیسے وفادار لوگوں کے سُپرد کرجو دُوسروں کو بھی سِکھانے کے قابِل ہوں۔ المسیؔح عیسیٰ کے اَچھّے سپاہی کی طرح میرے ساتھ دُکھ اُٹھا۔ کویٔی بھی سپاہی میدانِ جنگ میں خُود کو روزمرّہ کے مُعاملوں میں نہیں پھنساتا کیونکہ وہ ایک فَوجی کے ناطہ اَپنے بھرتی کرنے والے کو خُوش کرنا چاہتاہے۔ اُسی طرح دنگل میں مُقابلہ کرنے والا اگر کویٔی پہلوان مُقرّرہ قاعدوں کے مُطابق مقابلہ نہیں کرتا تو وہ فتح کا سِہرا نہیں پاتا۔ جو کِسان سخت محنت کرتا ہے، پہلے اُسی کو پیداوار کا حِصّہ مِلنا چاہئے۔ جو میں کہتا ہُوں اُس پر غور کر، کیونکہ خُداوؔند تُجھے اِن سَب باتوں کی سمجھ عطا کرے گا۔ حُضُور عیسیٰ المسیؔح کو یاد رکھ جو مُردوں میں سے جی اُٹھے، جو حضرت داؤؔد کی نَسل سے ہیں۔ میں اِسی خُوشخبری کی مُنادی کرتا ہُوں، اِسی خُوشخبری کے لیٔے میں مُجرم کی طرح دُکھ اُٹھاتا اَور زنجیروں سے جکڑا ہُوا ہُوں۔ لیکن خُدا کا کلام قَید نہیں ہے۔ چنانچہ میں خُدا کے مُنتخب لوگوں کی خاطِر، سَب کُچھ برداشت کرتا ہُوں تاکہ وہ بھی اُس نَجات کو جو المسیؔح عیسیٰ کے ذریعہ ملتی ہے اَبدی جلال کے ساتھ حاصل کریں۔

پڑھیں 2 تِیمُتھِیُس 2