ہم نے سُنا ہے کہ تُم میں بعض اَیسے بھی ہیں جو محنت سے جی چُراتے ہیں۔ اَور وہ خُود تو کچھ کرتے نہیں؛ مگر دُوسروں کے کام میں دخل دیتے ہیں۔ اَیسے لوگوں کو ہم خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے نام سے حُکم دیتے ہیں اَور نصیحت کرتے ہیں کہ وہ خَاموشی سے اَپنا کام کریں اَور محنت کی روٹی کھایٔیں۔ اَور تُم بھائیوں اَور بہنوں، نیک کام کرنے میں کبھی ہِمّت نہ ہارو۔ اگر کویٔی ہمارے خط میں لکھی ہُوئی نصیحت کو نہ مانے تو اُن پر نگاہ رکھو، اَور اُن سے مِلنا جُلنا چھوڑ دو، تاکہ وہ شرمندہ ہوں۔ لیکن اُنہیں دُشمن نہ سمجھو، بَلکہ اَپنا مومِن ساتھی سمجھ کر اُن کو نصیحت کرو۔ اَب خُداوؔند جو اِطمینان کا سرچشمہ ہے خُود ہی ہر حالت میں تُمہیں اِطمینان بَخشے۔ خُداوؔند عیسیٰ تُم سَب کے ساتھ ہوں! میں پَولُسؔ اَپنے ہاتھ سے یہ سلام لِکھتا ہُوں، ہر خط میں میرا یہی نِشان ہے۔ میں اِسی طرح لِکھتا ہُوں۔ ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کا فضل تُم سَب پر ہوتا رہے۔
پڑھیں 2 تھِسّلُنیِکیوں 3
سنیں 2 تھِسّلُنیِکیوں 3
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: 2 تھِسّلُنیِکیوں 11:3-18
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos