کیونکہ اگر یہ خُوبیاں تمہارے اَندر مَوجُود ہیں اَور اِن میں اِضافہ ہوتا جا رہا ہے تو تُم ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے مُکمّل علم میں بیکار اَور بے پھل نہیں ہو گے۔ لیکن جِس میں یہ خُوبیاں مَوجُود نہیں ہیں وہ اَندھا یا کوتاہ نظر والا ہے اَور بھُول بیَٹھا ہے کہ اُس کے پِچھلے گُناہوں سے اُسے پاک صَاف کیا جاچُکا ہے۔ چنانچہ اَے بھائیوں اَور بہنوں! اَپنے بُلائے جانے اَور مُنتخب کیٔے جانے کو ثابت کرنے کے لیٔے پُوری کوشش کرتے رہو، کیونکہ اگر اَیسا کرو گے تو کبھی ٹھوکر نہ کھاؤگے۔ بَلکہ اِس سے تُم ہمارے خُداوؔند اَور مُنجّی حُضُور عیسیٰ المسیؔح کی اَبدی بادشاہی میں بڑی عزّت کے ساتھ داخل کیٔے جاؤگے۔
پڑھیں 2 پطرس 1
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: 2 پطرس 8:1-11
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos