2 سلاطین 1:18-8

2 سلاطین 1:18-8 UCV

اَور شاہِ اِسرائیل ہوشِیعؔ بِن اَیلہ کے دَورِ حُکومت کے تیسرے سال میں شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ بِن آحازؔ حُکومت کرنے لگا۔ حِزقیاہؔ پچّیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں اُنتیس سال حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام ابیّاہؔ تھا جو زکریاؔہ کی بیٹی تھی۔ اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست تھا جَیسے اُس کے آباؤاَجداد داویؔد نے کیا تھا۔ اُس نے اُونچے مقامات کو ڈھا دیا اَور مُقدّس پتّھروں کو توڑ ڈالا اَور اشیراہؔ کے سُتونوں کو کاٹ ڈالا اَور اُس نے کانسے کے سانپ کو جسے مَوشہ نے بنایا تھا چکنا چُور کر دیا کیونکہ بنی اِسرائیل اُن دِنوں تک اُس کے آگے بخُور جَلایا کرتے اَور اُسے نحُشتان نام سے پُکارتے تھا۔ حِزقیاہؔ بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ پر توکّل کرتا تھا، اَور یہُوداہؔ کے تمام بادشاہوں میں جو اُس سے پہلے یا اُس کے بعد ہُوئے تھے اُس کی مانند کویٔی بھی نہ تھا۔ کیونکہ یَاہوِہ پر اُس کا ایمان بڑا پُختہ تھا۔ وہ ہمیشہ یَاہوِہ کی پیروی کرتا رہا اَور اُن اَحکام پر عَمل کرتا رہا جنہیں یَاہوِہ نے مَوشہ کو عطا فرمایا تھا۔ اِس لئے یَاہوِہ اُس کے ساتھ تھے اَور جہاں بھی وہ گیا وہاں اُسے اُس کے کام میں اِقبالمندی حاصل ہوئی۔ اُس نے شاہِ اشُور کے خِلاف بغاوت کر دی اَور اُسے خراج دینے سے منع کر دیا۔ اُس نے فلسطینیوں کو غزّہؔ اَور اُس کی سرحدوں تک یعنی نگہبانوں کے بُرج سے لے کر فصیلدار شہر تک شِکست دی۔