اگر ہماری خُوشخبری ابھی بھی پوشیدہ ہے، تو صِرف ہلاک ہونے وَالوں کے لیٔے پوشیدہ ہے۔ چونکہ اِس جہان کے جھُوٹے خُدا نے اُن بےاِعتقادوں کی عقل کو اَندھا کر دیا ہے، اِس لیٔے وہ خُدا کی صورت یعنی المسیؔح کے جلال کی خُوشخبری کی رَوشنی کو دیکھنے سے محروم ہیں۔ کیونکہ ہم اَپنی نہیں، بَلکہ عیسیٰ المسیؔح کی مُنادی کرتے ہیں کہ وُہی خُداوؔند ہیں، اَور اَپنے حق میں یہی کہتے ہیں کہ ہم المسیؔح کی خاطِر تمہارے غُلام ہیں۔ اِس لیٔے کہ وہ خُدا جِس نے فرمایا: ”تاریکی میں سے نُور چمکے،“ وُہی ہمارے دلوں میں چمکا تاکہ ہم پہچان سکیں کہ جو نُور عیسیٰ المسیؔح کے چہرہ سے جلوہ گر ہے وہ خُدا کے جلال کا نُور ہے۔ لیکن ہمارے پاس یہ خزانہ مِٹّی کے برتنوں میں رکھا گیا ہے تاکہ ظاہر ہو جائے کہ یہ لامحدود قُدرت خُدا کی طرف سے ہے نہ کہ ہماری طرف سے۔
پڑھیں 2 کُرِنتھِیوں 4
سنیں 2 کُرِنتھِیوں 4
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: 2 کُرِنتھِیوں 3:4-7
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos