YouVersion Logo
تلاش

2 کُرِنتھِیوں 16:11-21

2 کُرِنتھِیوں 16:11-21 UCV

میں پھر کہتا ہُوں: کویٔی مُجھے بے وقُوف نہ سمجھے۔ لیکن اگر تُم مُجھے بے وقُوف سمجھتے ہو، تو بھی میری سُن لو تاکہ میں بھی تھوڑا سا فخر کر سکوں۔ میں جو کچھ کہہ رہا ہُوں وہ خُداوؔند کی طرح نہیں بَلکہ ایک بے وقُوف کی طرح کہہ رہا ہُوں، جو اَپنے آپ پر فخر کرنے کی جُرأت کرتا ہے۔ جَب بہت سے لوگ دُنیوی باتوں کی بنا پر فخر کرتے ہیں، تو میں بھی کروں گا۔ تُم عقلمند ہوتے ہویٔے بھی بے وقُوفوں کی باتیں بخُوشی سُن لیتے ہو! درحقیقت، اگر کویٔی تُمہیں غُلام بناتا ہے یا تُمہیں لُوٹتا ہے، یا تُمہیں فریب دیتاہے یا تُم پر رُعب جماتا ہے، اَور تھپّڑ رسیِد کرتا ہے تو تُم یہ بھی برداشت کرلیتے ہو۔ مُجھے شرم آتی ہے کہ ہم اَیسوں کے مُقابلہ میں بَڑے کمزور نکلے! اگر کسی کو کسی بات پر فخر کرنے کی جُرأت ہے تو اَیسی جُرأت مُجھے بھی ہے۔ یہ بات میں کسی بے وقُوف کی طرح کہہ رہا ہُوں۔

پڑھیں 2 کُرِنتھِیوں 11