YouVersion Logo
تلاش

1 تِیمُتھِیُس 1:3-15

1 تِیمُتھِیُس 1:3-15 UCV

یہ بات سچ ہے کہ جو شخص جماعت میں نگہبان کا عہدہ چاہتاہے وہ اَچھّے کام کی خواہش کرتا ہے۔ لہٰذا نگہبان کو چاہئے کہ وہ بے اِلزام، ایک بیوی کا شوہر، پرہیزگار، خُود پر قابُو رکھنے والا، قابلِ اِحترام، مُسافر پرور اَور تعلیم دینے کے قابِل ہو۔ وہ شرابی اَور مار پیٹ کرنے والا نہ ہو، بَلکہ نرم مِزاج ہو، وہ تکرار کرنے والا اَور زَر دوست نہ ہو۔ وہ اَپنے گھر کا بخُوبی بندوبست کرنے والا اَور اَپنے بچّوں کو بڑی سنجِیدگی کے ساتھ تابع رکھتا ہو۔ کیونکہ اگر کویٔی اَپنے ہی گھر کا بندوبست کرنا نہیں جانتا تو، وہ خُدا کی جماعت کی خبرگیری کیسے کرے گا؟ وہ نَو مُرید نہ ہو، کہ تکبّر کرکے کہیں وہ اِبلیس کی سِی سزا نہ پایٔے۔ اَور باہر والوں یعنی غَیر مَسیحیُوں میں بھی اُس کی اَچھّی گواہی ہو، تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ کویٔی اُسے ملامت کرے اَور وہ اِبلیس کے پَھندے میں پھنس جائے۔ اِسی طرح جماعت کے خادِموں کو چاہیے کہ وہ سنجِیدہ مِزاج ہوں، دو رُخے، شرابی اَور ناجائز کمائی کے لالچی نہ ہوں۔ لازِم ہے کہ وہ صَاف ضمیر سے ایمان کی پُراسرار سچّائیاں اَپنے پاک دل میں محفوظ رکھیں۔ ضروُری ہے کہ اُنہیں پہلے آزمایا جائے، پھر اگر بے اِلزام نکلیں تو ایک خادِم کے طور پر خدمت کا کام اُن کے سُپرد کیا جائے۔ ٹھیک اِسی طرح خواتین بھی قابلِ اِحترام، دُوسروں پر تہمت لگانے والی نہ ہوں بَلکہ ہوش مند اَور ہر بات میں وفادار ہوں۔ خادِم ایک بیوی کے شوہر، اَور اَپنے بچّوں اَور گھروں کو اَچھّی طرح سے بندوبست کرنے والے ہوں۔ کیونکہ جو خدمت کا کام بخُوبی اَنجام دیتے ہیں، وہ اَپنے لیٔے اَچھّا مرتبہ اَور اُس ایمان میں جو المسیؔح عیسیٰ پر ہے، بڑی دِلیری حاصل کرتے ہیں۔ میں تیرے پاس جلد ہی آنے کی اُمّید کر رہا ہُوں، پھر بھی تُجھے یہ باتیں لِکھ رہا ہُوں، تاکہ اگر مُجھے آنے میں دیر ہو جائے تو، تُجھے مَعلُوم ہو کہ خُدا کے گھر میں، یعنی زندہ خُدا کی جماعت میں جو حق کا سُتون اَور بُنیاد ہے، لوگوں کو اُس کے ساتھ کِس طرح پیش آنا چاہیے۔

پڑھیں 1 تِیمُتھِیُس 3