YouVersion Logo
تلاش

1 کُرِنتھِیوں 17:11-22

1 کُرِنتھِیوں 17:11-22 UCV

اَب جو ہدایت میں تُمہیں دے رہا ہُوں اُس میں تمہارے لیٔے تَعریف کی کویٔی بات نہیں، کیونکہ تمہارے جمع ہونے سے فائدہ نہیں بَلکہ نُقصان ہوتاہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ جَب تمہاری جماعت جمع ہوتی ہے تو میں نے سُنا ہے کہ تمہارے درمیان تِفرقے اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ میں اِس بات کو کسی حَد تک قابلِ یقین سمجھتا ہُوں۔ تُم لوگوں میں بِدعتوں کا پایا جانا لازمی ہے تاکہ ظاہر ہو جائے کہ تمہاری جماعت میں کون سے لوگ راہ راست پر ہیں۔ کیونکہ جَب تُم جمع ہوتے ہو تو تمہارا کھانا عِشائے خُداوندی نہیں ہو سَکتا۔ اِس لیٔے کہ ہر ایک دُوسروں سے پہلے ہی اَپنا کھانا کھا لیتا ہے۔ کویٔی تو بھُوکا رہ جاتا ہے اَور کسی کو نشہ بھی ہو جاتا ہے۔ کیا کھانے اَور پینے کے لیٔے تمہارے گھر مَوجُود نہیں؟ یا پھر خُدا کی جماعت کی تمہارے نَزدیک کویٔی اہمیّت نہیں اَور جِن کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہوتا اُنہیں شرمندہ کرتے ہو؟ میں کہُوں بھی تو کیا کہُوں؟ کیا تمہاری تَعریف کروں؟ نہیں میں اِس مُعاملہ میں تو تمہاری تَعریف نہیں کر سَکتا!

پڑھیں 1 کُرِنتھِیوں 11