اَے بھائیو اَور بہنوں! ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے نام سے تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ تُم ایک دُوسرے سے مُطابقت رکھو تاکہ تُم میں تِفرقے پیدا نہ ہوں اَور تُم سَب ایک دل اَور ایک رائے ہوکر مُکمّل طور پر مُتّحد رہو۔ اَے میرے بھائیو اَور بہنوں! خلوئےؔ کے گھروَالوں میں سے چند لوگوں نے مُجھے اِطّلاع دی ہے کہ تُم میں جھگڑے ہوتے ہیں۔ مطلب یہ ہے: ”تُم میں کویٔی تو اَپنے آپ کو پَولُسؔ کا پیروکار کہتاہے،“ کویٔی ”اپُلّوسؔ کا،“ کویٔی ”کیفؔا کا،“ اَور کویٔی، ”المسیؔح کا پیروکار۔“ کیا المسیؔح کو تقسیم کر دیا گیا؟ کیاپَولُسؔ تمہاری خاطِر مصلُوب ہُوا تھا؟ کیاتُم نے پَولُسؔ کے نام پر پاک غُسل لیا تھا؟ میں خُدا کا شُکر اَدا کرتا ہُوں کہ کرِسپُسؔ اَور گیُسؔ کے سِوا میں نے کسی کو پاک غُسل نہیں دیا۔ تاکہ کویٔی یہ نہ کہہ سکے کہ تُم نے میرے نام پر پاک غُسل لیا۔ (ہاں، اِستِفناسؔ کے خاندان کو بھی میں نے پاک غُسل دیا؛ اگر، کسی اَور کو پاک غُسل دیا ہو تو مُجھے یاد نہیں۔) کیونکہ المسیؔح نے مُجھے پاک غُسل دینے کے لیٔے نہیں، بَلکہ خُوشخبری سُنانے کے لیٔے بھیجا ہے۔ وہ بھی اِنسانی حِکمت کے کلام سے نہیں تاکہ المسیؔح کی صلیبی موت بے تاثیر نہ ہو۔
پڑھیں 1 کُرِنتھِیوں 1
سنیں 1 کُرِنتھِیوں 1
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: 1 کُرِنتھِیوں 10:1-17
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos