تو اُس نے ہم کو نجات دی مگر راست بازی کے کاموں کے سبب سے نہیں جو ہم نے خُود کِئے بلکہ اپنی رحمت کے مُطابِق نئی پَیدایش کے غُسل اور رُوحُ القُدس کے ہمیں نیا بنانے کے وسِیلہ سے۔ جِسے اُس نے ہمارے مُنّجی یِسُوع مسِیح کی معرفت ہم پر اِفراط سے نازِل کِیا۔ تاکہ ہم اُس کے فضل سے راست باز ٹھہر کر ہمیشہ کی زِندگی کی اُمّید کے مُطابِق وارِث بنیں۔ یہ بات سچ ہے اور مَیں چاہتا ہُوں کہ تُو اِن باتوں کا یقِینی طَور سے دعویٰ کرے تاکہ جِنہوں نے خُدا کا یقِین کِیا ہے وہ اچھّے کاموں میں لگے رہنے کا خیال رکھّیں۔ یہ باتیں بھلی اور آدمِیوں کے واسطے فائِدہ مند ہیں۔ مگر بیوُقُوفی کی حُجّتوں اور نَسب ناموں اور جھگڑوں اور اُن لڑائِیوں سے جو شرِیعت کی بابت ہوں پرہیز کر۔ اِس لِئے کہ یہ لاحاصِل اور بے فائِدہ ہیں۔ ایک دو بار نصِیحت کر کے بِدعتی شخص سے کنارہ کر۔ یہ جان کر کہ اَیسا شخص برگشتہ ہو گیا ہے اور اپنے آپ کو مُجرِم ٹھہرا کر گُناہ کرتا رہتا ہے۔ جب مَیں تیرے پاس اَرتِماؔس یا تخِؔکُس کو بھیجُوں تو میرے پاس نِیکُپُلؔس آنے کی کوشِش کرنا کیونکہ مَیں نے وہیں جاڑا کاٹنے کا قصد کر لِیا ہے۔ زیؔناس عالِم شرع اور اُپلّوؔس کو کوشِش کر کے روانہ کر دے۔ اِس طَور پر کہ اُن کو کِسی چِیز کی حاجت نہ رہے۔ اور ہمارے لوگ بھی ضرُورتوں کو رفع کرنے کے لِئے اچھّے کاموں میں لگے رہنا سِیکھیں تاکہ بے پَھل نہ رہیں۔ میرے سب ساتھی تُجھے سلام کہتے ہیں جو اِیمان کے رُو سے ہمیں عزِیز رکھتے ہیں اُن سے سلام کہہ۔ تُم سب پر فضل ہوتا رہے۔
پڑھیں طِطُس 3
سنیں طِطُس 3
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: طِطُس 5:3-15
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos