YouVersion Logo
تلاش

غزلُ الغزلات 2:6-9

غزلُ الغزلات 2:6-9 URD

میرا محبُوب اپنے بُوستان میں بلسان کی کِیارِیوں کی طرف گیا ہے تاکہ باغوں میں چَرائے اور سوسن جمع کرے۔ مَیں اپنے محبُوب کی ہُوں اور میرا محبُوب میرا ہے۔ وہ سوسنوں میں چَراتا ہے۔ اَے میری پِیاری! تُو تِرضہ کی مانِند خُوب صُورت ہے۔ یروشلِیم کی مانِند خُوش منظر اور علَم دار لشکر کی مانِند مُہِیب ہے۔ اپنی آنکھیں میری طرف سے پھیر لے کیونکہ وہ مُجھے گھبرا دیتی ہیں۔ تیرے بال بکریوں کے گلّہ کی مانِند ہیں جو کوہِ جِلعاد پر بَیٹھی ہوں۔ تیرے دانت بھیڑوں کے گلّہ کی مانِند ہیں۔ جِن کو غُسل دِیا گیا ہو۔ جِن میں سے ہر ایک نے دو بچّے دِئے ہوں اور اُن میں ایک بھی بانجھ نہ ہو۔ تیری کنپٹِیاں تیرے نِقاب کے نِیچے انار کے ٹُکڑوں کی مانِند ہیں۔ ساٹھ رانیاں اور اسّی حرمیں اور بے شُمار کُنوارِیاں بھی ہیں پر میری کبُوتری۔ میری پاکِیزہ بے نظِیر ہے۔ وہ اپنی ماں کی اِکلوتی۔ وہ اپنی والِدہ کی لاڈلی ہے۔ بیٹِیوں نے اُسے دیکھا اور اُسے مُبارک کہا۔ رانِیوں اور حرموں نے دیکھ کر اُس کی سِتایش کی۔