YouVersion Logo
تلاش

رُوت 13:4-22

رُوت 13:4-22 URD

سو بوعز نے رُوت کو لِیا اور وہ اُس کی بِیوی بنی اور اُس نے اُس سے خلوت کی اور خُداوند کے فضل سے وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے بیٹا ہُؤا۔ اور عَورتوں نے نعومی سے کہا خُداوند مُبارک ہو جِس نے آج کے دِن تُجھ کو نزدِیک کے قرابتی کے بغَیر نہیں چھوڑا اور اُس کا نام اِسرائیلؔ میں مشہُور ہو۔ اور وہ تیرے لِئے تیری جان کا بحال کرنے والا اور تیرے بُڑھاپے کا پالنے والا ہو گا کیونکہ تیری بہُو جو تُجھ سے مُحبّت رکھتی ہے اور تیرے لِئے سات بیٹوں سے بھی بڑھ کر ہے وہ اُس کی ماں ہے۔ اور نعومی نے اُس لڑکے کو لے کر اُسے اپنی چھاتی سے لگایا اور اُس کی دایہ بنی۔ اور اُس کی پڑوسنوں نے اُس بچّے کو ایک نام دِیا اور کہنے لگِیں کہ نعومی کے لِئے بیٹا پَیدا ہُؤا سو اُنہوں نے اُس کا نام عوبید رکھّا۔ وہ یسّی کا باپ تھا جو داؤُد کا باپ ہے۔ اور فارص کا نسب نامہ یہ ہے۔ فارص سے حصروؔن پَیدا ہُؤا۔ اور حصروؔن سے راؔم پَیدا ہُؤا اور رام سے عِمّینداؔب پَیدا ہُؤا۔ اور عِمّینداؔب سے نحسوؔن پَیدا ہُؤا اور نحسوؔن سے سلموؔن پَیدا ہُؤا۔ اور سلموؔن سے بوعز پَیدا ہُؤا اور بوعز سے عوبید پَیدا ہُؤا۔ اور عوبید سے یسّی پَیدا ہُؤا اور یسّی سے داؤُد پَیدا ہُؤا۔

پڑھیں رُوت 4

سنیں رُوت 4