اِس کے بعد مَیں نے زمِین کے چاروں کونوں پر چار فرِشتے کھڑے دیکھے۔ وہ زمِین کی چاروں ہواؤں کو تھامے ہُوئے تھے تاکہ زمِین یا سمُندر یا کِسی درخت پر ہوا نہ چلے۔ پِھر مَیں نے ایک اَور فرِشتہ کو زِندہ خُدا کی مُہر لِئے ہُوئے مشرِق سے اُوپر کی طرف آتے دیکھا۔ اُس نے اُن چاروں فرِشتوں سے جِنہیں زمِین اور سمُندر کو ضرر پُہنچانے کا اِختیار دِیا گیا تھا بُلند آواز سے پُکار کر کہا۔ کہ جب تک ہم اپنے خُدا کے بندوں کے ماتھے پر مُہر نہ کر لیں زمِین اور سمُندر اور درختوں کو ضرر نہ پُہنچانا۔ اور جِن پر مُہر کی گئی مَیں نے اُن کا شُمار سُنا کہ بنی اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے ایک لاکھ چَوالِیس ہزار پر مُہر کی گئی۔ یہُوداؔہ کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر مُہر کی گئی۔ رُوبن کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ جدّ کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ آشر کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ نفتالی کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ منسّی کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ شمعُوؔن کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ لاوؔی کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ اِشکار کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ زبُولُون کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ یُوسفؔ کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ بِنیمیِن کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر مُہر کی گئی۔
پڑھیں مُکاشفہ 7
سنیں مُکاشفہ 7
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: مُکاشفہ 1:7-8
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos