خُداوند کے حضُور گاؤ۔ اُس کے نام کو مُبارک کہو۔ روز بروز اُس کی نجات کی بشارت دو۔ قَوموں میں اُس کے جلال کا۔ سب لوگوں میں اُس کے عجائِب کا بیان کرو۔ کیونکہ خُداوند بزُرگ اور نِہایت سِتایش کے لائِق ہے۔ وہ سب معبُودوں سے زِیادہ تعظِیم کے لائِق ہے۔ اِس لِئے کہ اَور قَوموں کے سب معبُود محض بُت ہیں لیکن خُداوند نے آسمانوں کو بنایا۔ عظمت اور جلال اُس کے حضُور میں ہیں۔ قُدرت اور جمال اُس کے مَقدِس میں۔ اَے قَوموں کے قبِیلو! خُداوند کی۔ خُداوند ہی کی تمجِید و تعظِیم کرو۔
پڑھیں زبُور 96
سنیں زبُور 96
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 2:96-7
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos