اَے خُداوند! مُبارک ہے وہ آدمی جِسے تُو تنبِیہ کرتا اور اپنی شرِیعت کی تعلِیم دیتا ہے۔ تاکہ اُس کو مُصِیبت کے دِنوں میں آرام بخشے۔ جب تک شرِیر کے لِئے گڑھا نہ کھودا جائے۔ کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں کو ترک نہیں کرے گا اور وہ اپنی مِیراث کو نہیں چھوڑے گا۔ کیونکہ عدل صداقت کی طرف رجُوع کرے گا اور سب راست دِل اُس کی پَیروی کریں گے۔ شرِیروں کے مُقابلہ میں کَون میرے لِئے اُٹھے گا؟ بدکرداروں کے خِلاف کَون میرے لِئے کھڑا ہو گا؟ اگر خُداوند میرا مددگار نہ ہوتا۔ تو میری جان کب کی عالمِ خاموشی میں جا بسی ہوتی۔ جب مَیں نے کہا میرا پاؤں پِھسل چلا تو اَے خُداوند! تیری شفقت نے مُجھے سنبھال لِیا۔ جب میرے دِل میں فِکروں کی کثرت ہوتی ہے تو تیری تسلّی میری جان کو شاد کرتی ہے۔ کیا شرارت کے تخت سے تُجھے کُچھ واسطہ ہو گا جو قانُون کی آڑ میں بدی گھڑتا ہے؟ وہ صادِق کی جان لینے کو اِکٹھے ہوتے ہیں اور بے گُناہ پر قتل کا فتویٰ دیتے ہیں۔ لیکن خُداوند میرا اُونچا بُرج اور میرا خُدا میری پناہ کی چٹان رہا ہے۔ وہ اُن کی بدکاری اُن ہی پر لائے گا اور اُن ہی کی شرارت میں اُن کو کاٹ ڈالے گا۔ خُداوند ہمارا خُدا اُن کو کاٹ ڈالے گا۔
پڑھیں زبُور 94
سنیں زبُور 94
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 12:94-23
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos