YouVersion Logo
تلاش

زبُور 1:9-10

زبُور 1:9-10 URD

مَیں اپنے پُورے دِل سے خُداوند کی شُکرگُذاری کرُوں گا۔ مَیں تیرے سب عجِیب کاموں کا بیان کرُوں گا۔ مَیں تُجھ میں خُوشی مناؤُں گا اور مسرُور ہُوں گا۔ اَے حق تعالیٰ! مَیں تیری سِتایش کرُوں گا۔ جب میرے دُشمن پِیچھے ہٹتے ہیں تو تیری حضُوری کے سبب سے لغزِش کھاتے اور ہلاک ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ تُو نے میرے حق کی اور میرے مُعاملہ کی تائِید کی ہے۔ تُو نے تخت پر بَیٹھ کر صداقت سے اِنصاف کِیا۔ تُو نے قَوموں کو جِھڑکا۔ تُو نے شرِیروں کو ہلاک کِیا ہے۔ تُو نے اُن کا نام ابدُالآباد کے لِئے مِٹا ڈالا ہے۔ دُشمن تمام ہُوئے۔ وہ ہمیشہ کے لِئے برباد ہو گئے اور جِن شہروں کو تُو نے ڈھا دِیا اُن کی یادگار تک مِٹ گئی۔ لیکن خُداوند ابد تک تخت نشِین ہے۔ اُس نے اِنصاف کے لِئے اپنا تخت تیّار کِیا ہے اور وُہی صداقت سے جہان کی عدالت کرے گا۔ وہ راستی سے قَوموں کا اِنصاف کرے گا۔ خُداوند مظلُوموں کے لِئے اُونچا بُرج ہو گا۔ مُصِیبت کے ایّام میں اُونچا بُرج اور وہ جو تیرا نام جانتے ہیں تُجھ پر توکُّل کریں گے کیونکہ اَے خُداوند! تُو نے اپنے طالِبوں کو ترک نہیں کِیا ہے۔

پڑھیں زبُور 9

سنیں زبُور 9