پر اَے خُداوند! مَیں نے تو تیری دُہائی دی ہے اور صُبح کو میری دُعا تیرے حضُور پُہنچے گی۔ اَے خُداوند! تُو کیوں میری جان کو ترک کرتا ہے؟ تُو اپنا چہرہ مُجھ سے کیوں چِھپاتا ہے؟ مَیں لڑکپن ہی سے مُصِیبت زدہ اور قرِیبُ المَوت ہُوں۔ مَیں تیرے ڈر کے مارے حواس باختہ ہو گیا۔ تیرا قہرِ شدِید مُجھ پر آ پڑا۔ تیری دہشت نے میرا کام تمام کر دِیا۔ اُس نے دِن بھر سَیلاب کی طرح میرا اِحاطہ کِیا۔ اُس نے مُجھے بِالکُل گھیر لِیا۔ تُو نے دوست و احباب کو مُجھ سے دُور کِیا اور میرے جان پہچانوں کو اندھیرے میں ڈال دِیا ہے۔
پڑھیں زبُور 88
سنیں زبُور 88
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 13:88-18
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos